Live Updates

پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان

اتوار 6 اپریل 2025 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2025ء)پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا ہے، کمنٹری پینل میں دنیائے کرکٹ کے بڑے نام شامل کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل کے کمنٹری پینل میں پہلی مرتبہ الیسٹر کک اور مارٹن گپٹل کو شامل کیا ہے۔جے پی ڈومینی، مائیک ہیزمین، ڈومینک کورک اور مارک نکولس بھی کمنٹری پینل کا حصہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ لیجنڈز وسیم اکرم، رمیز راجا، وقار یونس اور دیگر کمنٹیٹرز میں شامل ہیں جبکہ اردو کمینٹری پینل میں بھی 5 کمنٹیٹرز شامل ہیں جبکہ زینب عباس اور ایرین ہالینڈ پریزینٹرز کی ذمے داریاں نبھائیں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات