
2022ء میں عمران خان نے آرمی چیف سے بات کرنے کاکہا تھا ،اعظم سواتی کا قرآن پاک پر حلف کےساتھ انکشاف
بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں، آرمی چیف سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے، میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں، رہنماء پی ٹی آئی کا بیان
فیصل علوی
پیر 7 اپریل 2025
11:04
(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی نے کہا آپ پر مجھے اعتماد ہے۔ آپ جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں۔
اعظم سواتی کایہ بھی کہنا تھا کہ میرے بارے میں بانی پی ٹی آئی سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں۔میری بانی سے ملاقات کے وقت بشری بی بی بھی موجود تھیں۔اس ملاقات کا اہتمام ڈاکٹر بابر اعوان نے کیا اور ان کے بیٹے کو عمران خان سے ملوایا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 10 منٹ میری صحت سے متعلق پوچھا۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں میرا علاج ہوا۔بشری بی بی نے بھی کہا شریعت کے مطابق تنازعات بات چیت سے طے ہوتے ہیں۔میں نے بانی پی ٹی آئی سے سے کہا میں عارف علوی اور ساتھیوں سے ملکر سٹیبلشمنٹ سے بات کرونگا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کہ کس سے کہاں رابطہ کر رہے ہو۔ بانی نے کہا اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو میں پہلے دن سے تیار ہوں۔ رہنماءپی ٹی آئی اعظم سواتی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایک ویلاگر کہتا ہے اعظم سواتی 26 نومبر کو کہاں تھا میں تو اٹک جیل میں تھا، کونسا جنرلہے جو اتنی قربانی کے بعد کہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مشن چھوڑ دو۔ مجھ پر تشدد ہوا میں پارٹی میں تفریق نہیں پیدا کرنا چاہتا،علی امین کے ساتھ کھڑا ہوں، وہ بانی پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ ہیں۔اعظم سواتی کا یہ بھی کہنا تھا کہ خان صاحب آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں۔ مانسہرہ میں ایک سو ووٹ بھی نہیں ہے۔ اعظم سواتی کو جب سٹیبلشمنٹ نے الیکشن نہ لڑنے دیا تو گستاسب خان کو کھڑا کیا۔ گستاسب خان جو پارٹی چھوڑ گیا تھا اسے ٹکٹ ملا تو اس نے نواز شریف کو ہرایا۔اعظم سواتی کے مطابق 22 اگست کو جب آیا تو کسی آئی ایس آئی اہلکار سے ملاقات نہ ہوئی۔ پارٹی رہنماوں نے مجھے گھر سے اٹھایا اور 22 اگست کے جلسے کو ملتوی کروانے کا کہا۔ بیرسٹر گوہر میرے گھر آئے اور مجھے اڈیالہ لیکر گئے اس وقت مذہبی احتجاج تھا۔
مزید اہم خبریں
-
یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی ہے
-
ایسے اقدامات دشمن کیلئے قیمتی انٹیلی جنس معلومات فراہم کرسکتے ہیں
-
پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں،دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں،امریکہ
-
مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتاہے، عطاء اللہ تارڑ
-
بھارت اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں حملہ کر سکتا ہے، پاکستان
-
یوکرین کے لوگ ٹرمپ کے امن منصوبے کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟
-
پاکستان: موسمیاتی تبدیلی ملیریا میں اضافہ کا سبب، ڈبلیو ایچ او
-
موجودہ حالات میں فلسطینی مسئلے کا دو ریاستی حل ڈوبنے کا خطرہ، گوتیرش
-
میانمار: زلزلے کے ایک ماہ بعد بھی جھٹکے جاری رہنے سے لوگ خوفزدہ
-
پاکستان: بلوچ رہنماؤں کی گرفتاریوں پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
بھارت شفاف تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، کچھ تو ہے جو دنیا سے چھپا رہا ہے
-
امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہ سمجھا جائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.