
پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کی تعداد میں اضافہ پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے ‘ سردار رمیش سنگھ اروڑہ
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں اعلی سطحی اجلاس ،وساکھی میلہ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
منگل 8 اپریل 2025 18:17
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر ایک بہترین ٹیم ورک کے نتیجے میں یاتریوں کی حفاظت اور آرام دہ قیام کے لیے خصوصی انتظامات یقینی بنانا ہوں گے۔
صوبائی وزیر نے لیسکو حکام کو فیسٹیول کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کو یاتریوں کے لیے ائیر کنڈیشنڈ مارکیوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے متعلقہ انتظامیہ کو سینئر سٹیزن کانٹرز، اضافی باتھ رومز، ہیوی ویٹ جنریٹرز کی تلقین کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی کہ یاتریوں کی آسانی کیلئے مزید کانٹرز کا انتظام کیا جائے جبکہ کرنسی ایکسچینج کے لیے معیاری ڈیلرز کا انتخاب کرنے اور یاتریوں کی سہولت کے لیے بینک آف پنجاب کے کانٹرز لگانے کی بھی ہدایت دی گئی۔ صوبائی وزیر نے بہترین کوآرڈینیشن کے لیے محکمہ اقلیتی امور سے ایک فوکل پرسن نامزد کرنے اور ڈی سی اٹک کو یاتریوں کے لیے بہتر رہائشی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ایک سال میں پنجاب میں ٹور ازم میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے اور وزیراعلی پنجاب نے مذہبی اقلیتوں کے تمام تہواروں میں شرکت کرکے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ امید ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز وساکھی میلہ میں شرکت ضرور کریں گی۔ صوبائی وزیر نے تمام محکموں اور اداروں کے نمائندگان کو ٹرانسپورٹ کے فٹنس سرٹیفیکیٹس، وسیع لنگر کے انتظام، میڈیکل سہولتیں اور ایمبولینسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ یاتریوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے متعلقہ انتظامیہ کوحسن ابدال اور ننکانہ صاحب میں مستقبل کیلئے وسیع انتظامات کرنے اور اس ضمن میں ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ سکھ یاتریوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان آ رہی ہے اور دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کے لیے بہتر انتظامات پاکستان کی توقیر کے لیے نہایت اہم ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ، ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز، سیکرٹری انسانی حقوق، پاک رینجرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مختلف اضلاع کے ڈی سی اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.