حکومت معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہی: علی پرویز ملک

منرلز فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت معدنی شعبے میں اعتماد کا اظہار ہے ، فورم کے افتتاحی سیشن سے خطاب

منگل 8 اپریل 2025 19:08

حکومت معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہی: علی پرویز ملک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2025ء) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہیں، فورم کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے معدنی شعبے کے مواقع اجاگر کرنا ہے، فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کے معدنی شعبے میں اعتماد کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان منرلز فورم دوہزار پچیس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں سے معاشی استحکام ممکن ہوا، زرمبادلہ میں اضافہ اور مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین سٹاک مارکیٹوں میں شامل ہوئی، معاشی محاذ پر یہ کامیابیاں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں، انہوں نے کہا موڈیز اور فیج جیسے عالمی ادارے پاکستان کی معاشی کارکردگی کے معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے، معدنی وسائل کے حوالے سے صوبہ بلوچستان کو نمایاں حیثیت حاصل ہے، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ میں معدنی وسائل موجود ہیں، آزاد کشمیر میں سونے، قیمتی پتھر اور دیگر معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، حکومت معدنی وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے قوانین کو آسان بنایا جا رہا ہے ۔