Live Updates

عمران خان کا پیغام ہے کہ وہ حق سچ اور ملک کے مستقبل کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے

9 مئی اور 26 نومبر واقعے کی رپورٹ اور جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں۔ پاکستان ہارڈ ریاست ضرور بنے لیکن اس کی بنیادیں آئین قانون کے مطابق ہونی چاہئیں، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 9 اپریل 2025 21:22

عمران خان کا پیغام ہے کہ وہ حق سچ اور ملک کے مستقبل کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 اپریل 2025ء ) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ وہ حق سچ اور ملک کے مستقبل کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے، 9 مئی اور 26 نومبر واقعے کی رپورٹ اور جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ وہ حق سچ اور ملک کے مستقبل کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں اور ڈٹے رہیں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ہماری خیبرپختونخواہ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی مد میں رقم نہیں دی جارہی، جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے اور دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، ہم پاک فوج کے آپریشن کو سراہتے ہیں، لیکن ہم پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ انٹیلی جنس کہاں تھی جس کی وہاں نظر رکھنا ذمہ داری تھی۔

(جاری ہے)

مطالبہ کرتے ہیں کہ حمودالرحمن کمیشن رپورٹ، اسامپ بن لادن آپریشن کمیشن رپورٹ ، سلالہ چیک پوسٹ فائرنگ کی رپورٹ، 9 مئی اور 26نومبر کو ہمارے لوگ شہید ہوئے اس کی رپورٹ اور جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں۔

پاکستان ہارڈ ریاست ضرور بنے لیکن ہارڈ ریاست کی بنیادیں آئین قانون کے مطابق ہونی چاہئیں۔ دوسری جانب نیوزایجنسی کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو جیل میں فرینڈز میٹنگ ڈے کے سلسلہ میں جیل حکام کو ملاقاتی افراد کی فہرست دے دی گئی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب‘سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر کا نام شامل ہے ۔

فہرست میں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر عباس، نیاز اللہ نیازی کا بھی نام شامل ہے۔ جمعرات کو فیملی ملاقات کے لیے بھی جیل حکام کو درخواست دے دی گئی ۔علمیہ خان، نورین نیازی، ڈاکٹر عظمی اور قاسم زمان کا نام شامل ہے۔ نیاز اللہ نیازی نے بتایا کہ منگل کو ملاقات نہ ہونے پر فیملی ملاقات کی دربارہ درخواست دی۔ملاقاتی افراد کی فہرستیں سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دی گئی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات