
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی
صارفین کے حقوق کی تنظیموں اور ماہرین نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے مقابلے میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کو ناکافی قراردیا
میاں محمد ندیم
جمعرات 10 اپریل 2025
18:14

(جاری ہے)
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی سستی کردی گئی اور نیپرا نے بجلی کی قیمت 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی سستی کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے فیصلے کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا، بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے ہوگا نیپرا کی جانب سے بھیجے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا.
وفاقی حکومت نے گذشتہ ماہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا جب کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف عوام کو پہنچانے کا فیصلہ کیا تھا اس سے قبل کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی تھی واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا. ادھر ماہرین کا کہنا ہے کہ تیل کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور تیل کی قیمت بڑھنے پرفیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں حکومت بجلی کی قیمتوں میں فوری اضافہ کرتی ہے جبکہ کمی کی صورت میں اس فائدہ صارفین کو منتقل نہیں کیا جاتا . ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزسے جس قیمت پر بجلی خریدی جاتی ہے نیپرا چند ماہ قبل اپنی رپورٹ میں بتا چکا ہے حکومت خریدکردہ قیمت پر منافع‘ترسیل اور دیگر اخراجات کی مدمیں سو فیصد اضافی بھی وصول کرئے تو فی یونٹ قیمت19/20روپے سے زیادہ نہیں بنتی تاہم عالمی مالیاتی اداروں کو آمدن بڑھانے کے لیے دیئے جانے والے پلان میں یوٹیلٹی بلوں کے ذریعے وصولیوں کو اولین ترجیح کے طور پر رکھا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ مجموعی آمدن بڑھانا جن وزارتوں اور محکمو ں کی ذمہ داری ہے وہ بجٹ سے کئی سو ارب سالانہ وصول کرتے ہیں اگر آمدن صرف یوٹیلٹی بلوں کے ذریعے ہی بڑھائی جانی ہے تو ان وزارتوں اور محکموں کو ختم کرکے ان کے بھاری بھرکم اخراجات کو بچایا جائے . ماہرین کا کہنا ہے کہ آمدن اور اخراجات میں عدم توازن کی وجہ سے مسائل بڑھتے جارہے ہیں حکومتیں اخراجات کو مسلسل بڑھاتی رہتی ہیں جن میں بہت بڑا حصہ غیرضروری اخراجات کا ہے ہرآنے والی حکومت اپنے کارکنوں کو نوازنے کے لیے سرکاری محکموں میں آسامیاں نئی پیدا کرتی ہے جو بعد میں سرکاری خزانے پرمستقل بوجھ بن جاتی ہیں وفاق اور صوبوں میں ایسی غیرضروری اسامیوں کی تعداد لاکھوں میں ہے . انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ حکومت اخراجات کم کرنے اور آمدن کے لیے تجارت سمیت دیگر ذرائع بڑھانے پر توجہ دے اس وقت ملک میں زراعت‘انڈسٹری ‘چھوٹے کاروبار سب شدید مالی دباﺅ کا شکار ہیں دنیا بھر میں زرعی شعبے پر توجہ دی جارہی ہیں پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت اور زراعت اور لائیوسٹاک سے بہت زیادہ زرمبادلہ حاصل کرسکتا ہے .
مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.