Live Updates

پی ایس ایل 10 کیلئے انعامی رقم کا اعلان، فاتح ٹیم کو کروڑوں روپے ملیں گے

افتتاحی میچ میں آج دفاعی چیمئین اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز کے چیلنج درپیش ہوگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 11 اپریل 2025 10:38

پی ایس ایل 10 کیلئے انعامی رقم کا اعلان، فاتح ٹیم کو کروڑوں روپے ملیں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 اپریل 2025ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ 
پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 10ویں کی فاتح ٹیم کی 5 لاکھ امریکی (یعنی ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعامی رقم سے نوازا جائے گا۔ 
اسی طرح رنر اَپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔

 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ 
افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور قلندرز کے چیلنج درپیش ہوگا۔ 34 میچوں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 6 ٹیموں کے درمیان 18 مئی تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے، جن میں دونوں ایلیمینیٹرز اور فائنل شامل ہیں۔

 
ٹورنامنٹ میں تین ڈبل ہیڈرز بھی شامل ہوں گے جن میں دو ہفتے کے روز اور ایک لیبر ڈے (1 مئی) کو شیڈول ہے۔ 
بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بالترتیب پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بالترتیب نئے کپتان ڈیوڈ وارنر اور سعود شکیل کے ساتھ ان ایکشن ہوں گے۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات