صدر پی ایف یو جے کا روزنامہ اعلان ملتان کے ہیڈ آفس کو غیر قانونی طور پر گرائے جانے کے خلاف ہنگامی طور پر ویڈیو لنک اجلاس

روزنامہ اعلان ملتان آفس کی بلڈنگ کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنا انتہائی قابل مذمت بات ہے، اور یہ اخباری اداروں اور حکومت کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے

اتوار 13 اپریل 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2025ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر اور سینیئر صحافی حاجی محمد نواز رضا نے اسلام اباد میں روزنامہ اعلان ملتان کے ہیڈ آفس کو غیر قانونی طور پر گرائے جانے کے خلاف ہنگامی طور پر ویڈیو لنک اجلاس منعقد کیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کراچی سے، ملتان سے سینیئر وائس پریزیڈنٹ ملک شکیل الرحمن حر، افسر عمران وائس پریزیڈنٹ کراچی، سلیم شاہد وائس پریزیڈنٹ فیصل آباد، مہتاب عباسی وائس پریزیڈنٹ آزاد کشمیر، حامد ریاض ڈوگر فنانس سیکرٹری لاہور، اسسٹنٹ سیکرٹری سید نسیم شاہ فیصل آباد، ظاہر خان ایبٹ آباد، عمران مقصود رحیم یار خان نے ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی، حاجی محمد نواز رضا نے روزنامہ اعلان ملتان، کراچی، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ کے چیف ایڈیٹر ملک عبدالرحمن حر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور روزنامہ اعلان ملتان آفس کی قانونی بلڈنگ کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنے کی شدید مذمت کی اور مالی نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا، حاجی محمد نواز رضا نے کہا کہ روزنامہ اعلان ملتان آفس کی بلڈنگ کو غیر قانونی طور پر مسمار کرنا انتہائی قابل مذمت بات ہے، اور یہ اخباری اداروں اور حکومت کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے،جس کا وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر اطلاعات پنجاب سیدہ عظمی بخاری کو فوری نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ روزنامہ اعلان ملتان کے بلڈنگ کو غیر قانونی طور پر گرایا گیا اور بھاری مالی نقصان پہنچایا گیا، حاجی محمد نواز رضا نے روزنامہ اعلان کے چیف ایڈیٹر وسینیئر صحافی ملک عبدالرحمن حر کی طویل صحافتی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ملک عبدالرحمن حر کی صحافتی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،ملک عبدالرحمن حر نے ہمیشہ مثبت صحافت کی ہے اور مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے ملک عبدالرحمن حر کے ہیڈ آفس کو مسمار کرنا بدترین ظلم و زیادتی ہے جس کا اعلی فوری نوٹس لیا جانا چاہیے اور نقصان کا ازالہ کیا جانا چاہیے، حاجی نواز رضا کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں روزنامہ اعلان کے ہیڈ افس کو گرائے جانے کی متفقہ طور پر شدید مذمت کی اور اسے آزاد ی صحافت پر حملہ قرار دیا۔