وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف معاہدے پر عملداری کے باعث رواں سال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ

مارکیٹ کی طلب کے پیش نظر گندم درآمد یا برآمد کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا، گندم پالیسی کی تشکیل کیلئے وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے، وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویرحسین

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 14 اپریل 2025 20:04

وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف معاہدے پر عملداری کے باعث رواں سال گندم نہ ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 14 اپریل 2025ء ) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے پر عملداری کے باعث رواں سال گندم نہ خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا کے مطابق وفاقی وزیرغذائی تحفظ رانا تنویرحسین نے قومی اسمبلی میں تحریری رپورٹ جمع کرا دی ہے، جس کے تحت آئی ایم ایف معاہدے پر عملداری کے باعث رواں سال گندم نہیں خریدی جائے گی، مارکیٹ کی طلب کے پیش نظر گندم درآمد یا برآمد کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا، گندم پالیسی کی تشکیل کیلئے وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو صوبے سے باہر گندم کی نقل و حمل کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ کاشتکاروں کو اب بین الصوبائی سرحدوں پر گندم کی آمدورفت پر روک ٹوک نہیں ہوگی اور صوبے سے گندم کی نقل وحمل کی اجازت سے کاشتکار کو فصل کا پورا فائدہ مل سکےگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں جنہیں مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، درآمدات میں کمی لائی گئی ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس رہا ہے. پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فنانشل لٹریسی بینکنگ اینڈ فنانس سے متعلق گونگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فنانشل لٹریسی کوفروغ دینے کے لیے اس طرز کے پروگراموں کا انعقاد خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ 2022 میں مہنگائی کا مسئلہ در پیش تھا، مہنگائی کی شرح میں بتدریج کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی کی توقع کے مطابق مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے. گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ ہمیں کارپوریٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا، ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے کم ہو رہا ہے، ہم نے سخت فیصلے کیے ہیں درآمدات کو کافی حد تک کم کیا ہے. جمیل احمد نے کہا کہ 11 ہزار تاخیر کی شکار درآمدات سے متعلق لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) کے مسائل کو حل کیا جاچکا ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہوتا دیکھا گیا ہے، کرنٹ اکاﺅنٹ اس سال 7 ملین ڈالر (70 لاکھ ڈالر) سرپلس رہا ہے۔