ش*گلبرگ، جوہر ٹائون،داتادربار سے موٹر سائیکل چور،نقب زن و جھپٹا گروہ گرفتار

پیر 14 اپریل 2025 20:45

8 لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2025ء) قیام امن کیلئے لاہور پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ پولیس نے خواتین سے لوٹ مار اور موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا گروہ گرفتارکر لیا۔ ملزمان کی شناخت عمران اور فیاض کے ناموں سے ہوئی۔گرفتارملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں ریکی کرتے اور موقع پاکر گن پوائنٹ پے واردات کرتے تھے ۔

ملزمان سی بی ڈی پنجاب کے قریب 2 خواتین سے واردات کرکے فرار تھے۔ گرفتار گروہ کے قبضہ سے چھینا گیا بیگ، زیور، 1لاکھ سے زائد نقدی اور موبائل برآمد کئے گئے۔ گروہ کے قبضہ سے گلبرگ، فیصل ٹاؤن سے چوری ہونیوالی 3 موٹر سائیکلیں، 2 پستول بھی برآمد کئے گئے۔ ملزم عمران 29 جبکہ فیاض 20 چوری ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلے۔

(جاری ہے)

اسی طرح جوہر ٹاؤن پولیس نے 02 رکنی موٹر سائیکل چور و جھپٹا گروہ گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں محمد علی اور غلام علی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 03 چوری شدہ موٹر سائیکلیں،02 عدد موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمدکی گئی۔ ملزمان کے قبضہ سے 2 پسٹل اور گولیاں بھی برآمدہوئیں۔ داتا دربار پولیس نے بھی تالے توڑ کر گھر کا صفایا کرنے والا دو رکنی نقب زن گروہ گرفتارکر لیا۔ ملزمان کی شناخت زبیر عرف بیری اور افضال کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان چند روز قبل گھر والوں کی غیر موجودگی نقب زنی کی اور نقد رقم سمیت ایل سی ڈی اور دیگر سامان لیکر رفو چکر ہو گئے تھے۔ داتا دربار پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر پارک میں چھپے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے آلہ نقب زنی موبائل،ایل سی ڈی آرٹیفیشل جیولری اور دیگر گھریلو سامان برآمد کیا گیا۔ اکبری گیٹ پولیس نے دہشت گردی،پولیس پر فائرنگ ،ڈکیتی و اقدام قتل جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو گرفتارکر لیا۔

ملزم رضوان اقدام قتل،ڈکیتی،گینگ جیسی 15 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ ملزم نے 10 سال قبل گرفتاری کیلئے آئی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیاتھا۔ ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم رضوان علاقہ مکین میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ اسی طرح فیصل ٹاؤن پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار کر لیا۔

ملزم مشتاق کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کرکے بہاولپور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دیگر 03 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماڈل ٹاؤن ایکٹنشن میں واقع گھر میں واردات کی تھی اور گھر سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات، نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ ملزمان نے واردات کے دوران اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ چوکی اعوان ڈھائے والا پولیس نے خفیہ اطلاع پر دوران سنیپ چیکنگ 15 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ 02 منشیات فروش محمد یوسف اور محسن منشیات سمیت گرفتارکر لیئے۔

گرفتار ملزمان محمد یوسف اور محسن شامل ہیں۔ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 01 کلو سے زائد آئس برآمدکی گئی۔ ملزمان پشاور سے بذریعہ ان لائن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے۔ کاہنہ پولیس نے ون فائیو کال پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے سابقہ بیوی کو قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کوگرفتار کر لیا۔ ملزم نے کو اپنی سابقہ بیوی کے گھر زبردستی گھس کر قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

فائرنگ کی زد میں آکر 15 سالہ رحمان زخمی ہواجسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ متاثرہ خاتون سویرا دوسری شادی کرنا چاہتی ہے جس کا ملزم کو رنج ہے ۔ دوسری شادی کی رنجش کی بنا پر ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کی کوشش کی ۔ ملزم نے 2020 کو اپنے سسر کو گھریلو جھگڑے پر پیٹ میں فائر مار کر قتل کیا تھا ۔چوھنگ پولیس نے پتنگ سازی میں ملوث 2 ملزمان گرفتارکر لیئے۔

گرفتار ملزمان میں راحت علی اور تصور اسحاق شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 12چرخیاں کیمیکل ڈور، 7 پنے اور 01عدد چرخی سٹینڈ ، درجنوں پتنگیںاورکیمیکل شیشہ برآمد کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈشیرا کوٹ نے تھانہ راجہ جھنگ قصور کے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب مغویہ کو نیازی اڈا سے تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے شمعون نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ راجہ جھنگ قصور میں2 روز قبل قصور سے لڑکی کو اغوا ء کا مقدمہ 518/25 درج ہواتھا۔

ڈولفن ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک رکشہ سے دونوں کو حراست میں لے لیا۔مدعی مقدمہ کو بچی کی بازیابی کے حوالہ سے مطلع کر دیاگیا۔ علاوہ ازیں سیاحت کیلئے لندن سے لاہور شاہی قلعہ آنے والی ''کرسٹینا'' بھی فرینڈلی پٹرول یونٹ کی فین نکلی۔برٹش خاتون سیر و تفریح کے دوران اپنے ٹورسٹ گائیڈ سے الگ ہو گئی تھیں۔ مس کرسٹینا نے موقع پر موجود فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی ٹیم کو معاملہ سے آگاہ کیا۔فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے برٹش خاتون کی ٹیم و ٹورسٹ گائیڈ کو گریٹر اقبال پارک سے ڈھونڈ نکالا۔کرسٹینا سیر و تفریح کے دوران ہی شاہی قلعہ سے گریٹر اقبال پارک پہنچ گئی تھیں۔اپنی ٹیم ملنے پر کرسٹینا و ٹورسٹ گائیڈ انجم بٹ نے فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔