
سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ، مریم نواز
بدھ 16 اپریل 2025 18:50

(جاری ہے)
میرا خواب تھا ما حولیات کے تحفظ کے لئے کچھ ایسا کر سکوں جس سے لوگ صاف فضا میں سانس لے سکیں ۔
پہلی بار موثر ماحو لیاتی پالیسی مریم اور نگزیب کی سربراہی میں بنائی گئی ہے ۔ ماحولیاتی پالیسی کے باعث اس ٹاسک فورس کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے ۔ ماحولیاتی تحفظ فورس کو مختلف اہداف گء دئیے گئے ہیں ۔ امید ہے یہ فورس اپنے ا ہداف کو بخو بی حا صل کر پائے گی ۔ فورس میں شامل افراد خوش قسمت ہیں جو اپنے ملک کی خدمت کریں گے ۔ امید ہے آپ پوری لگن سے اپنی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنا نا عوام کی بہٹ بڑی خدمت ہے ۔ خوشی ہے پنجاب میں زیرو پلاسٹک کا پرواگرام شروع کیا گیا ہے ۔ ماحولیاتی تحفط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت نے ایک سال کے اندر اللہ کے فضل سے عوام کے حالات بدلے ہیں ۔ چار سا ل بھی یہاں ایک حکومت رہی جو ا پنے اثاثے بناتے رہے اور عوام کے لئے کچھ نہ کیا ۔ انہوں نے کہا شہباز شریف کی حکومت نے دن رات محنت کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ۔ آج ملک کے ہر کونے سے سٹاک ما رکیٹ کے ریکارڈ بنانے ، فچ کی پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کی آوازیں آ رہی ہیں ۔ یہ سب شہباز شریف اور نواز شریف کی محنت کے نتیجے میں ہوا ۔ محنت کی جائے تو اس ملک کی مٹی ا تنی زرخیز ہے کہ ترقی اور خوشحالی اس قوم کا مقدر بن سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روٹی آج بارہ روپے کی ہے ، آٹا سستا ہے ۔ رمضان المبار ک میں لوگوں کو انکی دہلیز پر دس ہزار روپے دئیے گئے ۔ پاکستان آج ریکارڈ ترقی کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا پنجاب میں صفائی ستھرائی میں بہتری آئی ہے ۔ پنجاب میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ عوام کو ملنے والی سہولیات کے خلاف کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیا جائے۔ انہوں نے کہا صحت کے شعبے میں بہتری کے کے لئے ایک سو ارب مختص کئے ہیں ۔ تمام مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں فری دوائی ملے گی ۔ مہنگی ادویات بیچنے والوں کے خلاف ایکشن ہو گا ۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا تعلیم کے شعبے میں بھی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں ۔ پانچ سال فتنے سے دوری اور استحکام کے مل گئے تو یہ ملک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا ۔مزید قومی خبریں
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
-
جولائی اور اگست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
-
عمران خان اپنے ہی لوگوں کی سیاست کے باعث جیل میں ہیں، شرجیل میمن
-
جناح انسٹیٹیوٹ کا نام تبدیل کرنا حکمرانوں کی چھوٹی سوچ کی عکاسی کرتا ہی: جاوید قصوری
-
خواجہ سلمان رفیق کا داتا درباردورہ، 9 محرم کے غسل مبارک انتظامات کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی باجوڑ میں بم دھماکے کی شدید مذمت، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
سوشل میڈیا پر مذہبی نفرت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن ہوگا‘ عظمیٰ بخاری
-
الحمد للہ پنجاب روز بروز پلاسٹک فری ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے‘وزیراعلیٰ مریم نواز شریف
-
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری و ایم پی اے جمیل احمد سومرو کی دعوت نیاز امام حسین علیہ السلام میں شرکت
-
اسد قیصر کی سعودی سفیر سے ملاقات، طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.