
رقم نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کواپنی اوقات پتا چل گئی، خواجہ آصف
بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں،شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی، بانی پی ٹی آئی جس دلدل میں چھوڑ کر گئے آج پاکستان کی افواج اور حکومت ملکر ملک کیلئے کام کررہی ہے، وزیر دفاع کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعرات 17 اپریل 2025
11:27

(جاری ہے)
بانی پی ٹی آئی جس دلدل میں چھوڑ کر گئے آج پاکستان کی افواج اور حکومت ملکر ملک کیلئے کام کررہی ہے۔
شکر ہے منافقوں کے ٹولے سے جان چھوٹی۔پی ٹی آئی حکومت کا جو حال ہوا سب نے دیکھا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم سے معافی مانگے۔ بانی پی ٹی آئی آج ترلے کررہا ہے، پھرچوری چکاری کیلئے ڈیل چاہتاہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع خواجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان قوم سے معافی مانگے بھی تو اقتداران کے حوالے نہیں ہوگا اس نے ریاست کے خلاف جرائم کئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی صحت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا علاج جاری ہے۔ نواز شریف کالندن آنے کا مقصد خالصتاً علاج کرانا ہی ہے۔ ان کی روزانہ کی بنیاد پرمیڈیکل اپوائنٹمنٹ ہیں۔ میری نوازشریف سے اچھی ملاقات رہی جس میں ذاتی نوعیت کی باتیں ہوئیں۔پاکستان میں ہائبرڈ ماڈل ہے۔ ملک آگے لے جانے کیلئے سیاسی جماعتوں اورسٹیبلشمنٹ سب کی پارٹنرشپ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نام نہاد ہائبرڈ تھی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان پوری قوم سے معافی مانگیںجس طرح انہوں نے ہماری تصویریں چلائیں آج ان کی چل رہی ہیں۔انہوں نے لوگوں کی جیبوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن دنیا کے مختلف ممالک میں ہونا چاہیے۔مارچ میں 4ارب سے زائد ڈالر کی ترسیلات ریکارڈ ہے۔ پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتا چل گئی۔بلوچستان کے مسائل بندوق کے زور پر نہیں بلکہ اس کا سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا۔ بی ایل اے اگر پاکستانیوں کو مارے گی تو اسے قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
مزید اہم خبریں
-
پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کو تباہ و برباد کر دیا
-
سانحہ لیاری، کمشنر کراچی کی 13 گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر آمد
-
سکھر میں ٹرین کی چھت پر بیٹھے مسافر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گئے
-
میاں نوازشریف کی اڈیالہ جیل جانے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.