
این اے 213ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور نے میدان مار لیا
عمرکوٹ کے این اے 213 پر ضمنی انتخابات میں تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لئے جبکہ آزاد امیدوار لال چند 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے
فیصل علوی
جمعہ 18 اپریل 2025
10:53

(جاری ہے)
عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔
یہ بھی بتایاگیا تھا کہ ووٹنگ کے دوران مختلف جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ مخالف امیدواروں کی جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات بھی عائد کئے گئے۔حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل تھے۔ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔دریں اثناءپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے عمرکوٹ کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کامیابی جیالوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔صبا تالپور کی کامیابی جمہوریت کی فتح ہے۔آج حیدرآباد میں این اے213 کی کامیابی کا جشن منائیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے یہ بھی کہا کہ عوام کےاعتماد کامظہرہے۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر صبا تالپور کو مبار کباد دیتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل کی کامیابی عوام کی فتح ہے۔واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز گزشتہ روز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا تھا۔این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور بھارت کی فوجی قوت ایک نظر میں
-
پاکستان میں رواں ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بننے کا خدشہ
-
کرتے اور پگڑیاں: افغان طالب علموں کے لیے نیا لازمی یونیفارم
-
پی ٹی آئی کو مخصو ص نشستیں دینے کے فیصلے کیخلاف نظرثانی کیس سماعت کیلئے مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا جائزہ لینے کے لئے دورہ، انڈر پاس پر تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا
-
کانگریس ارکان کا امریکی صدر سے پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ
-
نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی اومان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
پاکستان اور چین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
چیئرمین سینیٹ کی مراکش کے وزیر خارجہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
لاہور میں ٹریفک لائسنس بنوانے والوں کیلئے جدید سہولت متعارف
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت
-
اگر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل ہوا تو پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.