قومی اسمبلی میں نظریاتی کارکنوں کی آواز بنوں گا،سرداریوسف

مسلم لیگ ن کی قیادت نے ریاست کو بچا کر اپنی سیاست کو قربان کیا،وفاقی وزیرمذہبی امور

اتوار 20 اپریل 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کیماڑی کے ورکرز کنونشن سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ ورکرز کنونشن کی جو تجاویز ہیں میں ذاتی طور پر مرکزی قیادت کو آگاہ کرؤنگا اور قومی اسمبلی میں بھی بات اٹھاؤں گا اور جب بھی کابینہ کا اجلاس ہوگا اس میں پارٹی کے ورکرز کی تجاویز کو سامنے رکھونگا ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا تھا مگر مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ریاست کو بچاکر اپنی سیاست کو قربان کیا معاشی بحران سے ملک و قوم کو باہر نکالا انکشاری کے فتنے کو کاری ضرب لگائی داخلی و خارجی سطح پر پاکستان کو مزید مضبوط کیا گیا جسکا اعتماد اوورسیز پاکستانی برادری نے 4.1بلین ڈالر کی شکل میں ترسیلات بھیجی جو پاکستان کی تاریخ کا انمول باب بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

قائد میاں نواز شریف کے ویژن اور وزیر اعظم پاکستان کی دن رات انتھک محنت سے ملک ترقی کی درست سمت میں چل پڑا ہے مہنگائی کا طوفان ختم ہوچکا ہے قوم پر سے مایوسی کے بادل چھٹ چکے ہیں خوشحالی کی دستک آچکی ہے پوری پاکستان قوم حکومت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور اب لفظی گولا باری سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈہ کرنا نوجوان نسل کو بد تہذیب بنانے کا دور ختم ہونے جارہا ہے۔

آخر میں انہوں نے صوبائی صدر بشیر میمن، علی اکبر گجر، میزان حاجی صالحین تنولی اور انکی پوری ٹیم کو ورکرز کنونشن کے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی اور دیگر عہدیداران و کارکنان کی کاوشوں کو سراہا۔ اجتماعی طور پر نہتے فلسطین کی مکمل جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کی گئی اس صدی کے سب سے بڑے فرعون اسرائیلی ظلم و بربریت کی شدید ترین الفاظوں میں مذمت کی گئیں پاکستان نہتے فلسطینی مسلمان بھائیوں کی سفارتی سیاسی، اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

اس موقع پر سینیٹر سلیم ضیاء، راجہ عبداللہ، عبدالکریم شیخ، دین محمد لغاری، ملک تاج، ضلع صدور میں اسلم خٹک ایڈوکیٹ، امتیاز خان، عبدالنبی بروہی، رانا محمد وارث، حاجی گئی خورشید ہزاروی، ماسٹر منیر انکی ٹیم، اسٹیج سیکریٹری ملک رفیق اعوان، امجد علی ایڈوکیٹ، جاوید را ایڈوکیٹ، عالم زیب، وسیم تنولی، شہاب الدین، صدر یوتھ ونگ سندھ مغیری، کرامت چوہان، امر لال، اجے کمار، نوشاد تنولی، دلدار کھوکھر، انعام جدون، راجہ عمران، محمد سلمان خان، طارق علی خان، فیصل خان، بسم اللہ خان، ملک آصف، وقار تنولی، نیاز ملک، ریحان شیخ، عنیب شاہ، فہد علی بٹ، سردار اسماعیل گبول، صادق خان، قاسم شعیب، عبدالودود خان، ڈاکٹر مہر النساء، شاہدہ انوار، مہناز اختر ودیگر عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔