پنجاب پر سندھ کا پانی چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تو اسے اپنی صفائی پیش کرنے کا تو موقع دیا جائے،راناثناءاللہ
چولستان نہر کا منصوبہ ابھی نہ مشترکہ مفادات کونسل سے منظور ہوا اور نہ ایکنک نے اس کی منظوری دی ہے، یہ نہر اتفاق رائے سے ہی بنے گی اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو یہ نہر نہیں بنے گی،وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط کی گفتگو
فیصل علوی
منگل 22 اپریل 2025
10:36
(جاری ہے)
ہم نہروں کے کنارے پختہ کر کے پانی بچائیں گے اور بچا ہوا پانی نئی نہر میں ڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر یہ منصوبہ ختم کر دیا گیا تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ الزام تسلیم کر لیا گیا یہ تکنیکی معاملہ ہے ماہرین کو ایک ساتھ بٹھا کر بات ہونی چاہیے۔
ایک سوال کے جواب میں راناثناءاللہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نہروں پر صرف مشاورت ہوئی تھی اس اجلاس میں منصوبے کی منظوری نہیں دی گئی تھی۔کینال نہر منصوبے کا ابھی تک کوئی ٹینڈ ر نہیں ہوا ہے اس پر اب تک صرف مشاورت ہو رہی ہے۔گفتگو کے دوران وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی روابط رانا ثنا اللہ کامزید کہنا تھا کہ سندھ بھی اپنے حصے کے پانی سے تھر کا صحرا آباد کرنا چاہے تو پنجاب کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر شرجیل میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا۔دونوں رہنماوں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ گفتگو کے دوران نہروں کا مسئلہ حل کرنے سے متعلق معاملات کو آگے بڑھایا گیا۔رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر اکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے چین کی مدد کی ضرورت نہیں.صدرٹرمپ
-
دہلی اور کابل میں اس وقت کوئی تفریق نہیں، وزیر دفاع
-
ایران جنگ بندی کی کوششیں، قطر پس پردہ سفارت کاری میں متحرک
-
یورپی یونین کاتین اسرائیلی آباد کاروں اور حماس کی اہم شخصیات پر پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق
-
اسرائیلی فوج کی لبنان میں چرچ کے تقدس کوپامال کرنے اور حضرت مسیح کے مجسمے کو توڑنے کے مجرم فوجیوں کو علامتی سزائیں
-
امریکی شہریوں کی مشکلات سے زیادہ اہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے.ڈونلڈ ٹرمپ
-
فلائی دبئی کا لاہور، اسلام آباد اور پشاور کیلئے فضائی آپریشن غیر معینہ مدت تک معطل
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے ”گولڈن ڈوم“ کی لاگت 1200 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے .کانگریس بجٹ دفترکا انکشاف
-
سوڈان کے بحران کا کوئی فوجی حل نہیں ہے. امریکی مشیر برائے عرب وافریقی امور
-
عراق میں اسرائیل کے خفیہ فوجی اڈاے موجودگی اور صحرائی علاقے میں مسلح جھڑپوں کی اطلاعات
-
شی جن پنگ سے چین کو 'اوپن‘ کرنے کی درخواست کروں گا، ٹرمپ
-
وزیر ریلوے کا شہید گینگ میٹ کے لیے بعد از شہادت ستارہ شجاعت کی منظوری پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سے اظہار تشکر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.