وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا زین شاہ سے رابطہ

کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پر سید زین شاہ کو مذاکرات کی پیشکش کی

منگل 22 اپریل 2025 23:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ سے فون پر رابطہ کیا۔سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات خواجہ نوید امین ایڈوکیٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کے مسئلے پر سید زین شاہ کو مذاکرات کی پیشکش کی۔

(جاری ہے)

رانا ثنااللہ نے کہا کہ اس مسئلے پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آپ سے ملاقات کرنا چاہ رہے ہیں۔سید زین شاہ نے کہا کہ ہم دریائے سندھ بچاؤ تحریک میں شامل جماعتوں، وکلا ایکشن کمیٹی، آبادگاروں اور اپنے اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگاہ کریں گے۔سید زین شاہ نے کہا کہ جب تک کینالوں اور کارپوریٹ فارمنگ کا منصوبہ واپس لینے کا اعلان نہیں کیا جاتا جب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔