غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

فلسطین ،غزہ خون میں لت پت ہے بے گناہ شہریوں کو اسرائیل بمباری کرکے قتل کررہا ہے ،شاداب رضا نقشبندی

منگل 22 اپریل 2025 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ غزہ کی نصف سے زیادہ آبادی فاقہ کشی کا شکار ہے ،اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے غزہ میں قحط کے خطرے سے متعلق رپورٹ کو خطرناک فرد جرم قرار دیاہے ،دنیا بھر میں فاقہ کشی کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے آئی پی سی نے بھی مئی تک غزہ میں مکمل فاقہ کشی کا انکشاف کیا ہے ،اقوام متحدہ کے چارٹرڈ ،عالمی قوانین ،انسانی حقوق کی علمبرداری کے دعوئے کہاں ہیں ،فلسطین ،غزہ خون میں لت پت ہے بے گناہ شہریوں کو اسرائیل بمباری کرکے قتل کررہا ہے ،بچوں اور خواتین کو مسلم نسل کشی کے تحت ٹارگٹ کیا جارہا ہے ،اور اب قحط سالی سوالیہ نشان ہے ،انسانی امداد کو غزہ نہ پہنچنے دینا اسرائیل ہٹلر سے بھی زیادہ ظالم بن گیا ہے ،انسانی حقوق کی پامالی اور اسرائیلی حملے کے خلاف اقوام متحدہ کا دوہرا معیار انصاف کے قتل کے مترادف ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے غزہ میں خوراک کی قحط اور نہتے شہریوں پر اسرائیل بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کو لام نہیں ڈال سکتی تو جواب دے ،اقوام متحدہ کا مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر مجرمانہ کردار ہے ،سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین حل کرنے کی بجائے غاصب وناجائزاسرائیل کو قتل غزہ میں مسلم نسل کشی سے بھی نہیں روکا جارہا ،موجودہ صورتحال میں اسلامی ممالک پر جہاد فرض ہوچکا ہے ،پاکستان کے علماء کرام نے بھی جہاد کا فتویٰ دے دیا ہے ،اُمت مسلمہ اسرائیلی کے ظلم وجبر اور فلسطین وغزہ میں مسلم نسل کشی کے خلاف جہاد کیلئے تیار ہیں ،فلسطین وغزہ کے پڑوس میں جتنے بھی مسلم ممالک ہیں وہ جہاد کا پرچم بلند کریں ،ظلم وجبر اور مسلمانوں کے قتل واسلامی مقدسات کیلئے علم جہاد بلند کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔