
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کاشتکاروں کے لئے اہم فیصلے
پنجاب میں فلور ملوں کو 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کیلئے فوڈ گرینز آرڈیننس میں تبدیلی، خلاف ورزی پر لائسنس بھی منسوخ ہوسکے گا پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن، الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی منظوری 15 لاکھ کارکنوں، مزدوروں اورورکرزکیلئے راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ، راشن کارڈ کے ذریعی10ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویزپراتفاق ہائیبرڈ چاول کی کاشتکاری کیلئے ایوب ایگریکلچر انسٹی ٹیوٹ کا چین کے معروف ادارے رائل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان ایم او یو سائن کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی چیف منسٹر کے ویژن T-30 کے تحت لاہور میں ییلولائن،گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فوری فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری
بدھ 23 اپریل 2025 18:27

(جاری ہے)
گندم کے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ویٹ سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی منظوری دی گئی۔
(EWR) الیکٹرانک ویئر ہاؤس ریسیٹ سسٹم کے نفاذ کی تجویز کی منظوری دی گئی جس سے کاشتکار کواپنی گندم سٹور کرنے کی سہولت ملے گی اورسٹوریج کے اخراجات حکومت برادشت کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں 15لاکھ کارکنوں، مزدوروں اور ورکرز کے لئے پاکستان کا سب سے بڑا راشن کارڈ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ ورکرز کو راشن کارڈ کے ذریعی10ہزار روپے ماہانہ امداد کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی کاوشوں سے پنجاب میں چاول کے کاشتکاروں کے لئے بھی اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے رائس ریسرچ انسٹیٹیوٹ، انہوئی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز، چین اور ایوب ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ فیصل آباد کے درمیان ایم او یو (MoU) کی منظوری دی۔ چین کا ادارہ پنجاب میں چاول کاہائیبرڈ سیڈ متعارف کرانے کے لئے معاونت کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ زرعی تحقیق کا فائدہ براہ راست کاشتکار کو پہنچنا چاہیے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے واٹر سپلائی سکیموں کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم دیا۔ اجلاس میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس لاہور کے قواعد و ضوابط میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔ چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پاکستان کا پہلا نوازشریف ارلی ایجوکیشن سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔ کابینہ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے راجن پور میں بھی الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا حکم دیا ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے واسا اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی کی کیپسٹی بلڈنگ کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے وژن T-30 کے تحت فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کے فزیبلیٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے وژن T-30 کے تحت لاہور میں ییلو، بلیو اور پرپل لائن کے ماس ٹرانزٹ سسٹمز کی فزیبلیٹی اسٹڈیز کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے وژن T-30 کے تحت گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلیٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب میں چنگ چی رکشوں کو ریگولیٹ کرنے کے لئے پنجاب موٹر وہیکل رولز 1969ء میں ترامیم کی منظوری دی۔ ادویات و ڈرگ کی خریداری کی مد میں واجبات کی ادائیگی کے لئے اضافی فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں کے لیے فرنیچر و آلات کی خریداری کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہسپتالوں میں فرنیچر اور طبی آلات کی خریداری کے لیے مطلوبہ فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا۔ کابینہ پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت ایڈیشنل سیشن ججز کو صارفین عدالت کے اختیارات دیئے جائیں گے۔ پنجاب لیبر کوڈ 2024 ء کے مسودہ کی منظوری،کنسٹریکشن،ایگریکلچر اور دیگر شعبے کے ورکرزبھی شامل ہوسکیں گے۔ اجلاس میں پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ (PARB) میں بھرتیوں پر پابندی میں نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی (P4A) میں بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔ چیف ڈرگز کنٹرولر کے دفتر،صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ لاہور کے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ’’میٹر ٹیسٹنگ لیب اور اضافی الیکٹرک انسپکٹر دفاتر کے قیام‘‘کے لئے منظور شدہ 97 آسامیوں کا سٹیٹس تبدیل کرنے اور 07 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی۔ اساتذہ کی تقرری کے قواعد و ضوابط میں B.Edپیشہ ورانہ قابلیت کے حصول کے حوالے سے نرمی کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کم از کم اجرت ایکٹ 2019ء کے تحت انسپکٹرز کی تقرری کے نوٹیفکیشن کی منظوری دی گئی۔ معدنیات کے شعبے کے لئے ریگولیٹری فریم ورک میں ہم آہنگی ط مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سوشل سیکیورٹی اسکیم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لئے پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965ء میں مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ انتہاپسندی کے تدارک کے لئے’’سینٹر آف ایکسی لینس‘‘کے قیام سے متعلق مجوزہ بل کی منظوری دی گئی۔ شہداء، زخمی اور دیگر مستحق فوجی اہلکاروں کے خاندانوں کے لئے 30ہزار ایکڑ زرعی اراضی کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میںانسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 ء میں بطور انسداد دہشت گردی (ترمیمی) ایکٹ 2025ء مجوزہ ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے میں شہید افراد کے لواحقین کے لئے ایکس گریشیا امداد کی منظوری دی۔ پرونشل ورکرز سوشل سیکیورٹی آرڈیننس 1965 ء میں مجوزہ ترمیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ ایکٹ 2019 ء اور کمپنیز پرافٹس (ورکرز پارٹیسپیشن) ترمیمی ایکٹ 2021 ء میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ انوائرنمنٹ پالیسی سینٹر (EPC)اور انوائرنمنٹ ٹیکنالوجی سینٹر (Etc) کو ضم کر کے نئے منسلک ادارے ’’کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (CPTC)‘‘کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب سپیشلائزڈ میڈیکل انسٹیٹیوشنز ایکٹ 2024ء، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 ء میں ترامیم اور ای-ٹرانسفر پالیسی 2024 ء کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ویڈ لاک پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ کابینہ نے کوہِ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو کوہِ سلیمان علاقے میں جیپ ایبل ٹریکس کی تعمیر کے لئے ضمنی گرانٹ کی فراہمی کی منظوری دی۔ کھلاڑیوں کے قیام کے لئے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوٹل /ہوسٹل کی تعمیر‘‘کی منظوری دی گئی۔ ضلع اٹک میں دریائے سندھ کے ساتھ موجود قیمتی دھاتوں (پلیسر گولڈ) کی بولی کیلئے ریزرو پرائس کی منظوری دی گئی۔ انوائرمنٹ پالیسی سنٹر اور انوائرمنٹ ٹیکنالوجی سنٹر کو کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سنٹر میں بدلنے کی منظوری دی گئی۔ پولیس سٹیشنز کی کمپیوٹرائزیشن (CPS) منصوبے کی سکیم کو اے ڈی پی 2024-25 میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے ضلعی ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت نئی ترقیاتی اسکیموں کی شمولیت اور پہلے سے منظور شدہ 03 ترقیاتی اسکیموں کی تبدیلی کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ لاہور کی سات ترقیاتی سکیموں کو اے ڈی پی 2024-25 ء میں شامل کرنے کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ مالی سال 2024-2025 ء کے لئے پانچ ارب روپے کے فنڈز کی فراہمی کی درخواست کی منظوری دی گئی۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ قصور کے لئے 187 کنال 8 مرلے اراضی کے حصول کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی کے لئے فنڈز پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی (PSPA) میں تبدیل کرنے کے لئے کی منظوری دی۔ ایل ڈی اے ٹریبونل کے صدر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ فیصل آباد میں انسدادِ بدعنوانی عدالت میں سپیشل جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، سرگودھا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر / ڈین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ لینڈ اینڈ پراسکیوشن افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن کے لئے چار گاڑیوں کی خریداری کے لئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میںبوائلرز اینڈ پریشر ویسلز آرڈیننس 2002 میں مزید ترامیم کی منظوری دی گئی۔ سجاد حسین سندھر، ڈی اینڈ ایس جے (ریٹائرڈ)، چیئرمین پنجاب سروس ٹربیونل لاہور کے حوالے سے پنجاب سبسڈیری ٹریژری رولز میں شرائط و ضوابط کی ترامیم کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پروٹیکٹڈ ایریاز اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں واسا راولپنڈی کے لئے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری دی گئی۔ پنجاب ایمپلائیز سوشل سیکیورٹی انسٹیٹیوشن (PESSI) کی گورننگ باڈی کی از سر نو تشکیل کی منظوری دی گئی۔ پنجاب پروبیشن اینڈ پیروول سروس رولز 2025ء اورپنجاب پبلک سروس کمیشن کی آڈٹ رپورٹ برائے سال 2024ء کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 23ویں اور 24ویں اجلاس کے منٹس کی توثیق،کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون سازی و نجکاری کے 14ویں اور 15ویں اجلاسوں کے منٹس کی توثیق، کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے 20ویں، 21ویں، 22ویں، 23ویں، 24ویں، 25ویں اور 26ویں اجلاسوں کے منٹس کی توثیق، پنجاب کی ضلعی حکومتوں کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2019-20 اور 2020-21،حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2020-21 اور 2022-23 اور حکومت پنجاب کے اکاؤنٹس کی آڈٹ رپورٹس برائے سال 2018-19 اور 2019-2020 کی منظوری دی گئی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب میں وزراء کی تنخواہ میں اضافے کے بعد لیو الائونس بھی بڑھانے کا فیصلہ
-
قانون سازی تک ویپ کاروبار کرنے والوں کیخلاف کاروائی نہ کرنے کا حکم
-
بلوچستان‘ 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی
-
اٹک، دریا میں پھنسے شہری کو ریسکیو 1122 نے بحفاظت نکال لیا، وزیرِ اعلی پنجاب کی شاباش
-
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے نظام اور مہنگائی کے اثرات پر جامع رپورٹ تیار کی جائے ،وفاقی وزیرصحت
-
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت متعارف
-
پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح میں اضافے بارے الرٹ جاری
-
اوورسیز پاکستانیوں کو 120 دن کیلئے ٹیکس فری موبائل رجسٹریشن کی سہولت حاصل ہے، پی ٹی اے
-
مریم نواز کا ضلع باجوڑ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیا ع پر اظہار افسوس، لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار
-
بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی میں شامل ہونے والے آزاد جموں و کشمیر کے سیاسی رہنمائوں کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں 1370 ٹریفک حادثات میں 09 افراد جاں بحق ،1198 زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.