
بھارت کی پاکستان پر الزام تراشی جھوٹ کا پلندہ ہے، ڈیجیٹل میڈیا کا غلط استعمال ملک کی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی
جمعرات 24 اپریل 2025 16:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں یہاں کسی سیاسی جماعت کی نمائندگی کرنے کیلئے نہیں آیا،انسٹیٹیوٹ انفرادی اور اجتماعی طور پر لوگوں کی سوچ بدلنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، سیاسی جماعتیں منشور دیتی ہیں لیکن انتخاب عوام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور جماعت اسلامی کے درمیان اتحاد خوش آئند ہے، اگر یہ اتحاد ملکی مفاد کیلئے ہے توبہت اچھا لیکن اگر یہ اتحاد حکومتی پالیسیوں میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے بنا ہے توحکومت کو اس طرح کے الائنس سے کوئی خطرہ نہیں۔ سپیکر نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عوام کو بنیادی سہولیات کی مکمل طور پر فراہمی کا دعوی نہیں کرسکتی البتہ پنجاب حکومت کی ایک سال کی کارکردگی ماضی کی تمام حکومتوں سے بہتر ہے ، پالیسی میکرز کو ملک کی ترقی کیلئے آئیڈیاز دینا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سوسائٹی کیلئے چیلنج بن چکا ہے،ڈیجیٹل میڈیا کا غلط استعمال ملکی ساکھ کو متاثر کر رہا ہے،ڈیجیٹل میڈیا کا درست استعمال ملک کو بھی فائدہ دے گا اور ہمیں بھی، اب ہمیں سب کو مل کر سوشل میڈیا کے بارے میں سوچنا ہوگا،حکومت کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی ذمہ داری بھی نبھانا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے واقعات سے سبق سیکھنا چاہیے،بھارت میں کوئی بھی دہشتگردی کا واقعہ ہوتا ہے تو الزام فوری طور پر پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے،بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے بے بنیاد الزامات لگانا اس کا وطیرہ ہے ، چند روز قبل جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوا لیکن بھارت نے اس دہشت گردی پر مذمت کا ایک لفظ بھی نہیں بولا، پاکستان نے واقعہ کے شواہد ہونے کے باوجود اس پر کوئی سیاست نہیں کی ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.