Live Updates

پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور

پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کیلئے واشنگٹن میں موجود ،ان معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے، ذرائع

جمعرات 24 اپریل 2025 21:30

پاکستان کا امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کیلئے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے اور امریکی حکام سے ان معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29فیصد ٹیرف کے نفاذ کے پیش نظر پاکستان امریکی خام تیل درآمد کرنے پر سنجیدہ غور کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے امریکا کو تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے تیل خریدنے کی تجویز دی ہے۔حکام کے مطابق پاکستان پر 29فیصد امریکی ٹیرف عارضی طور پر 90دن کیلئے معطل ہے تاہم پاکستانی وفد امریکا سے ٹیرف مذاکرات کیلئے اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے۔دوسری جانب سعودی عرب نے تیل کیلئے پاکستان کو 1.2ارب ڈالر کی سہولت بھی دی ہے۔واضع رہے کہ 2024میں پاکستان نے 5.1ارب ڈالر کا تیل درآمد کیا تھا، امریکا کو پاکستان کے ساتھ 3ارب ڈالر تجارتی خسارہ ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا سے سوتی دھاگا، سویابین خریدنے پر آمادہ ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات