Live Updates

آج جمعتہ المبارک اسرائیل اور بھارت کے یوم مذمت کے طور پر منایا جائے گا‘جماعت اسلامی

صہیونی افواج فلسطینیوں اور ہندوتوا کے پیروکار کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں ‘ سیکرٹری جنرل امیر العظیم

جمعرات 24 اپریل 2025 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ آج بروز جمعتہ المبارک اسرائیل اور بھارت کے یوم مذمت کے طور پر منایا جائے گا۔منصورہ سے جاری بیان میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا کہ صہیونی افواج فلسطینیوں اور ہندوتوا کے پیروکار کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں، پوری پاکستانی قوم اس سفاکیت کے خلاف متحد ہوکر یوم مذمت منائے گی۔

امیرالعظیم نے کہا ہے کہ امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن نے علما اکرام سے اپیل کی ہے وہ جمعہ کے خطبات میں غزہ میں جاری مظالم اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا ذکر کریں اور مظلوموں کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ علما اور آئمہ اکرام مسئلہ فلسطین کے بارے میں قوم میں آگاہی پیدا کریں۔

(جاری ہے)

مسئلہ فلسطین سے پاکستانیوں کا تعلق عقیدہ کا ہے، پوری قوم قبلہ اول اور مسجد اقصی کے تحفظ کرنے والے حماس کے مجاہدین اور غزہ کے عوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26اپریل کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر ہڑتال ہوگی۔امیر العظیم نے کہا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں مظالم کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنے کے لیے پہلگام کا ڈرامہ رچایا ہے۔ حکومت بزدلی کا مظاہرہ نہ کرے اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے۔ پوری قوم بھارت کے خلاف متحد ہے۔دریں اثنا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سوشل میڈیا اکانٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت، سازشوں اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف کل 25اپریل بروز جمعہ یوم مذمت بھارت و اسرائیلمنایا جائے گا۔

انھوں کہاکہ ہفتہ 26اپریل کو پورے ملک میں تاریخی شٹرڈان ہڑتال کے ذریعے ساری دنیا کو یہ پیغام دیا جائے گا کہ قوم اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کے خلاف متحد ہے اور اہل کشمیر و فلسطین کے ساتھ ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات