Live Updates

پاکستان بھارت کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دے گا،مصدق ملک

قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ ہی پاکستان کا جواب ہے،بھارت ہمار ا پانی نہیں روک سکتا ہے ،وفاقی وزیربرائے موسمیاتی تبدیلی نالز بنانے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں حل کرلیا جائے گا، شہید بے نظیر بھٹو پارک کلفٹن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 اپریل 2025 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی تعاون مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دے گا ۔قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ ہی پاکستان کا جواب ہے ۔پاکستان دہشت گردی کا خود شکار ہے ۔بھارت ہمارا پانی نہیں روک سکتاہے۔دریائے سندھ پر 6کینالز بنانے کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں حل کرلیا جائے گا ۔

وفاقی حکومت کی کوشش ہے کہ صحراؤ ں کو آباد کیا جائے ۔موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے صوبوں سے مل کر پالیسی بنارہے ہیں ۔ملک بھر میں شجرکاری کی جارہی ہے ۔دریاؤں اور سمندروں کو آلودگی سے بچانے کے لیے بھی پالیسی بنائی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو شہید بے نظیر بھٹو پارک کلفٹن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

مصدق ملک نے کہا کہ وزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ کلائمٹ کو بحال کیا جائے ۔جنگل پہاڑ سمندر صوبوں کے پاس ہیں ۔اب آلودگی اس ححد تک بڑھ گئی ہے کہ سمندر مضر صحت بن گیا ۔کہیں سموگ کے مسائل ہیں ۔آج میری وزیر اعلی سندھ سے ملاقات ہوئی ہے۔وفاق صوبوں کی ضروریات کو پورا کرے گا۔لیونگ انڈس کا پروگرام شروع کر رہے ہیں ۔آلودگی کو تمام صوبوں کی مشاورت سے روکا جائے گا۔

ا س سلسلے میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملوں گا۔ایک مسودہ اور پالیسی بنائیں گے جس پرچاروں صوبے دستخط کریںگے ۔انہوںنے کہا کہ ہم مل کر سمندری آلودگی کو روکیں گے ۔انسانی فضلہ اور صنعتی زیریلے مادہ کو سمندر اور دریائوں میں ڈالنے سے روکنے کے لیے پالیسی بنارہے ہیں ۔سمندر کے اندر گرین کاروبار شروع کریں گے۔نئے مواقع فراہم کریں گے سندھ اس کو لیڈ کرے گا۔

مینگرووز کو آباد کیا جا رہا ہے ۔ان کے لیئے اربوں ڈالرز کے فنڈنگ موجود ہیں ۔ہم اپنے جنگل دوبارہ آباد کریں گے ۔آلودگی کو روکنے کا ایک معیار بنائیں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر صوبے کو اس کے حصے کا پانی ملے گا ۔دریائے سندھ پرنئے کینالز کی تعمیر کے حوالے سے فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہوگا ۔ وفاقی حکومت ایسا کوئی کام نہیں کرے گی جو صوبے نہیں چاہتے ۔

جام خان شورو کو میں نے کہا ہے کہ جب تک اتفاق نہیں ہوگا ہم کچھ نہیں کریں گے۔تمام صوبوں کی رضا مندی کے بغیر کوئی منصوبہ شروع نہیں ہوگا ۔پانی کا حصہ کسی کا سلب نہیں ہوگا۔ہر صوبے کو اس کے حصے کا پانی ملے گا۔اب ٹیلی میٹری سسٹم لگ رہے ہیں۔ایک ایک بوند کا حصہ ہوگا۔وفاقی حکومت ٹیکنالوجی کے ذریعے پانی کی تقسیم کرے گی ۔انہوںنے کہا کہ وقاقی حکومت انڈس ویلی کے آغاز سے اختتام تک حفاظت کرے گی ۔

ماحول کے تحفظ کے لیے وفاق صوبے مل کر کام کریں گے ۔ہماری ذمہ داری انڈس ویلی ہے ۔ہے پوری انڈس سولائیزیشن ہماری ذمہ داری ہے ۔مصدق ملک نے کہا کہ بھارت سے ہم ڈرنے والے نہیں ۔قومی سلامتی کمیٹی کا بیانیہ ہی پاکستان کا جواب ہے ۔پاکستان دہشت گردی کا خود شکار ہے ۔بھارت ہمارا پانی نہیں روک سکتاہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات