Live Updates

د*جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،بھارت نے شرمناک حرکت کی ہے، ایمل ولی خان

ہندوستان میں اس عمل کے بعد مودی کو انگریزی میں تقریر کیوں کرنا پڑی وہ ان کو سنانا چاہتا تھا جو انگریزی سمجھتے ہیں،ایوان میں اظہار خیال

جمعہ 25 اپریل 2025 18:10

غ*اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2025ء) ایوان بالا میں اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے پاکستان اور بھارت کے مابین مسائل کے حل اور مذاکرات کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنے کا اعلان کردیا انہوں نے کہاکہ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی جارحیٹ کی مذمت کرتا ہوں سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاکہ انڈیا نے شرم ناک حرکت کی ہے ہم اس پورے ڈرامے کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاک ہندوستان میں اس عمل کے بعد مودی کو انگریزی میں تقریر کیوں کرنا پڑی وہ ان کو سنانا چاہتا تھا جو انگریزی سمجھتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہرشہری واضح کہتا ہے کہ پاکستان کی سلامیت پر کسی کو سوال نہیں اٹھانے دیں گے انہوںنے کہاکہ دوغلے پن کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیںانہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے نہروں کا مقدمہ جیت لیا ہے ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اسی طرح بلوچ اور پختونوں کے مسائل بھی حل کئے جائیںانہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ 1973کا آئین صحیح معنوں میں بحال ہونا چاہیے یہ وقت پاکستان اور پاکستان کی تمام اکائیوں کے اتحاد کا وقت ہے اور تمام صوبوں کو اپنے ساتھ کھڑا کرنے کا وقت ہے صرف پنجاب کیلئے فیصلے نہیں ہونے چاہیے انہوں نے کہاکہ کرتار پور بارڈر بند کردیں صرف ایک قوم کو اجازت نہیں ملنی چاہیے اگر بند کرنا ہے تو سب کو بند کریں انہوں نے کہاکہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے جو لوگ جنگ چاہتے ہیں وہ اگر ہندوستان کی طرف ہو تو ان کی غلطی ہے مجھے بتایا جائے کہ اس سے کس کو فائدہ ہوگا انہوں نے کہاکہ ہندوستان میں وہ لوگ جو آمن چاہتے ہیں جن کا نظریہ عدم تشدد ہے جو آرایس ایس کے خلاف ہے ان سب کو آواز اٹھانا ہوگا اور ہم پاکستان کو بھی اپنے وطن ،سرزمین اوربچوں کی خاطر آمن کی آواز اٹھانی ہوگی میں پاکستان کی خاطر اپنے آپ کو مذاکرات کیلئے پیش کرتا ہوں ہمیں پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ ماحول بنانا ہوگا اس میں قوم کا نقصان ہے۔

۔۔۔۔اعجاز خان
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات