Live Updates

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ،کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں پاکستان حمایت جاری رکھے گا، سفیان بشارت مغل

جمعہ 25 اپریل 2025 19:40

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2025ء) مظفرآباد ، سیاسی و سماجی شخصیت سفیان بشارت مغل نے کہا ہے کہ پاکستان فوج نے ایک بار پھر اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی میں پاکستان ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکے کشمیر کے موقف پر خراج تحسین کرتے ہیں ۔

مسلح افواج کشمیری عوام کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور بھارت کے غیر قانونی قبضے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تعینات پاکستانی فوج ہر ممکن طریقے سے کشمیری بھائیوں کی حفاظت اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ جنرل عاصم منیر نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

پاکستانی فوج کا کشمیر کے لیے ہمیشہ دو ٹوک مؤقف رہا ہے کہ کشمیریوں کو اُن کا حق، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق، ضرور ملنا چاہیے۔ فوجی قیادت کی جانب سے یہ پیغام کشمیری عوام کے دلوں میں امید کی نئی کرن پیدا کرتا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات