
کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے، بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا، وزیراعظم
وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کریں گے اور کسی بھی مس ایڈونچر کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے غیر جانبدارانہ عالمی تحقیقات کیلئے تیار ہے لیکن دھمکیاں ناقابل قبول ہیں، وزیراعظم کا کاکول میں پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب
فیصل علوی
ہفتہ 26 اپریل 2025
10:59

(جاری ہے)
دنیا میں دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک پاکستان ہے۔ ہمارے 90 ہزار شہری دہشتگردی میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پاکستان کی معیشت نے اربوں ڈالر کا نقصان اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا پانی روکا گیا تو پوری قوت سے جواب دیں گے، کسی کو بھی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے دنیا بھر میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور اس کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 25 کروڑ پاکستانی عوام متحد اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھرے ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کو ہمیشہ اور ہر شکل میں مسترد کیا ہے، اور اس کی مذمت کی ہے، پاکستان دنیا میں دہشتگردی سے متاثرہ سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے، امن ہماری خواہش ہے، اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔افغانستان ہمارا پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے، ہماری خواہش ہے کہ ان کے ساتھ پر امن بقائے باہمی کی بنیاد پر تعلقات ہوں لیکن بدقسمتی سے افغانستان کی سر زمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور باور کروایا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے اور پر امن تعلقات چاہتا ہے تاہم افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے برداشت نہیں کئے جاسکتے۔شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ یہ عالمی تنازع کئی دہائیوں سے حل ہونے کا منتظر ہے، کشمیریوں نے لاکھوں جانوں نچھاور کی ہیں تاکہ وہ آزاد فضا میں سانس لے سکیں، عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ آج آپ دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک کا حصہ بن رہے ہیں، جس کا نظم و ضبط دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔ مسلح افواج بانی پاکستان کے رہنما اصولوں کے مطابق کام کرتی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ معاشی میدان میں بحالی کے بعد پاکستان اب بھرپور چیلنجز کے باوجود آگے بڑھنے کی راہ پر گامزن ہے، ہم کان کنی، معدنیات، دفاعی پیداوار اور کئی شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے ایئرفورس کو ایران پر حملے کی مکمل آزادی دے دی‘ دوجنرل‘ 3 جوہری سائنسدان اور20 بچوں سمیت 65 شہری شہید
-
بھارت کی دو ریاستیں آم پر کیوں لڑ رہی ہیں؟
-
کم عمری کی شادی کے خلاف بل اور علماء کے ماتھے کے بل
-
بے زبانوں کی اذیت: پاکستان میں جانور بے یارو مددگار کیوں ہیں؟
-
وسطی یورپ میں دائیں بازو کے عوامیت پسندوں کا نیٹ ورک
-
اسرائیل کے تازہ حملے میں 3 ایرانی جوہری سائنسدانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق
-
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے تک اضافے کا امکان
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا خالدہ رائو کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا صحافی زاہدہ راؤ کے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
-
اس سال حج کے دوران 18 پاکستانی حاجیوں کا انتقال، جنت البقیع میں سپرد خاک کردیا گیا
-
پاکستان کی افرادی قوت کو جدید بنانے کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کردیا گیا .ویلتھ پاک
-
پنجاب میں پہلا باقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم ، رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے کسی فرد کے نہیں پورے معاشرے کے محسن ہیں، وزیراعلی پنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.