Live Updates

پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنا دینگے،آزاز رائٹرفورم

پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کا جزبہ بھارت کی چولیں ہلا دے گا، فوج کے شانہ بشانہ جارحیت ہوئی تو منہ توڑ اور نشان عبرت بنا دیں گے، رضوان خان

ہفتہ 26 اپریل 2025 18:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)آزاد رائٹرز فورم (پاکستان ) سپریم کونسل کے کووا کے چیئرمین اور پیپلز آفیسرز ایسوسی ایشن کے اولین چیئرمین محمد رضوان خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف میلی نگاہ سے دیکھنے والوں کو نشان عبرت بنا دینگے۔۔ بھارت دنیا کا سب سے زیادہ انتہا پسند ملک ہے جہاں ہندو توا نظریات کے بعد بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے ڈرموں کے فلاپ ڈرامے پاکستان فوبیا کی دشمنی پر مبنی ہیں ۔

نرنیند ر مودی گجرات کے قصائی سے ترقی کرکے پورے بھارت کا قصائی بن گیا ہے۔ پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کا جزبہ بھارت کی چولیں ہلا دے گا۔ پاکستان 25کروڑ عوام کی ریڈ لائن ہے۔ فوج کے شانہ بشانہ جارحیت ہوئی تو منہ توڑ اور نشان عبرت بنا دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ترنوالہ نہ سمجھا جائے ۔ ہم جب اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہیں تو ہمارا جنون کہیں اور ہوتا ہے۔

اللہ کی للکار کے آگے بھارت ریت کی دیوار ہے۔ پانی بند کرنے کا خواب دیکھنے والے قانونی اور ہر طرح کی جنگ کا بھی سامنا کرینگے۔ پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں ۔ ہمارے آرمی چیف کی گفتگو ہی قوم میں ایک روح پھونک دیتی ہے ۔ بھارت کے پاس نا ثبوت ہے نہ حقائق بلکہ وہ پاکستان میں بلوچستان اور ملک کے دیگر شہروں میں کاروائیاں کر رہے ہیں ۔کلبھوش یادیو اسکی کھلی مثال ہے۔

اب اقوام متحدہ ، عالمی عدالت انصاف ، عالمی ضمیر ، ورلڈ بنک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کیا کردار ادا کرتی ہیں ۔ اسوقت پورے ملک کی جماعتوں کا ایک ہونا خوش آئند ہے۔ اسرائیل کا شر انگیزی میں ہاتھ ڈالنے کی اطلاعات بھی مسلمانوں کے خلاف کھلی سازش ہے۔لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلامی ممالک اب حد طے کرلیں ۔ بھارت اور اسرائیل کے خلاف متحد ہوکر پوری قوم کردار ادا کرے گی ۔ افواج پاکستان ہماری آن جان شان ہیں وہ ہر طرح سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات