Live Updates

ملتان سمیت ملک بھر میں تاجر برادری نے مکمل طور پر شٹر ڈاؤن کیا اور احتجاجی مظاہرے‘دھرنے

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:05

۱ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2025ء) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی کی کال پر مظلوم فلسطینیوں اورافواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ملتان سمیت ملک بھر میں تاجر برادری نے مکمل طور پر شٹر ڈاؤن کیا اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے دھرنے دیے گئے امریکی و اسرائیلی،بھارتی پرچم نذر اتش کیے گئے اس سلسلے میں ملتان میں بھی مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،مرکزی سنیئر نائب صدحاجی بابر علی قریشی،انجمن تاجران بوہر گیٹ سرکل روڈ کے صدر چوہدری ریاض شاہین کی قیادت میں بوہڑ گیٹ چوک پر مظلوم فلسطینیوں اور رافواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر امریکی بھارتی و اسرائیلی پرچم نزر آتش کیے گئے احتجاجی مظاہرے کے موقع پر شرکاء نے امریکہ اسرائیل اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ اس موقع پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے احتجاجی مظاہرے میں صدر ملتان خالد محمود قریشی،رانا اویس علی، شیخ الطاف حسین، ملک کامران بھٹہ،حاجی عبدالغفور،شیخ فیصل محمود، شیخ عثمان محبوب،عرفان صدیقی،میاں مقبول قریشی،خواجہ انیس الرحمن صدیقی،اعجاز بھٹی، محمد الیاس، سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر خواجہ سلیمان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کی تاجر برادری مظلوم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بیت المقدس،فلسطینیوں کی ازادی کے لیے ہم اپنا تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں حکومت اگر اج جہاد کا اعلان کرے تو تاجر برادری بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کی ازادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے تیار ہے اور مالی امداد کے لیے بھی ہم فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ امت مسلم مسلمانوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند نہیں کر رہی کر رہی ہے جو کہ انتہائی شرمناک فعل ہے یہاں تک کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں اقوام متحدہ معمولی معمولی بات پر واویلا کرتی ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ اج اقوام متحدہ کو ایسے لگتا ہے کہ اسے سانپ سونگھ گیا ہے کیونکہ اس کی سب سے بڑی وجہ فلسطین میں بسنے والے مظلوم مسلمان ہیں او ائی سی کو حقیقی معنوں میں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے انہوں نے ملک بھر کے تاجر برادری اور عوام سے اپیل کی کہ وہ امریکہ اسرائیل اور بھارتی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں انہوں نے کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہادر فوج ہے اور پوری پاکستانی قوم،تاجر برادری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارتی حکومت نے ریت کے ذرہ برابر بھی کوئی مذموم حرکت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات