Live Updates

بھارت کا ثبوت کے بغیر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا افسوسناک ہے، شاہد آفریدی

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت کا ثبوت کے بغیر پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مقبوضہ کشمیر واقعہ کا الزام بھارت نے قبل از وقت لگایا، ثبوت کے بغیرپاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

آفریدی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع اور پاکستان میں بڑھتے دہشت گرد حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سفارتی بات چیت ہی مسائل کا حل ہے۔انہوں نے کہاکہ لڑائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، کرکٹ کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید تنا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات