Live Updates

سندھ طاس معاہدے کا خاتمہ اعلان جنگ کے مترادف ہے ،محبوب الٰہی

پہلگام واقعے کے آڑ میں آبی جارحیت برداشت نہیں ہوگی،بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، رہنما ن لیگ

ہفتہ 26 اپریل 2025 19:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2025ء) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کا یکطرفہ خاتمہ کا اعلان، اعلان نہیں اعلان جنگ ہے معاہدے کے یک طرفہ خاتمے نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون لیبر ونگ کراچی ڈویژن کے صدر محبوب الہی نے سندھ طاس معاہدے کے یک طرفہ خاتمے کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کیا انہوں نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کے خلاف پاکستانی فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں قوم مودی کو اس کے ناپاک ارادے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیگی قوم پاکستان کی سالمیت کے لئے مر مٹنے کو تیار ہے مزید انھوں نے کہا کہ بھارت کا یہ عمل نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کے مترادف ہے ہم اس آبی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں اور مودی کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اپنے ارادے سے باز آ جائے ورنہ پاکستان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دے گا پاک فوج ہماری آن اور شان ہے محبوب الہی نے کہا کے پاکستانی قوم متحد ہے اور پاکستان کا بچہ بچہ پاکستان کے لئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے آج کارڈنل جوذف کوٹس سے ملاقات کر کے پوپ فرانسس کی وفات پر تعزیت کی۔ سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پوپ فرانسس انسانیت ، انصاف اور امن کیلیے ایک طوانہ آواز تھے۔ مظلوم فلسطینی ہوں یا مفاد پرست ظالموں کی وجہ سے یورپ کے ساحلوں پر ڈوبنے والے غریب لوگ ہوں پوپ فرانسس ہمیشہ آواز اٹھاتے تھے۔ انکی امن کیلیے کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جایں گی ۔ اس موقع پر وفد میں سیمسن سلیم ، اشرف سہوترا و دیگر شامل تھے ۔ کارڈنل جوزف کوٹس نے پاکستان کی سلامتی، خطے میں امن اور عوام کی بہتری کیلیے دعا فرمائی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات