
مودی حکومت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کو بے گھر اور خوفزدہ کر رہی ہے ،مشتاق احمد بٹ
اتوار 27 اپریل 2025 11:40
(جاری ہے)
تاہم، اس المناک واقعے کو کشمیری عوام کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا اور ان کے گھروں کو بلڈوز کرنا انتہائی قابل مذمت اور بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے بلکہ یہ انسانی حقوق کی سنگین پامالی ہے اور کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی یہ پالیسی مقبوضہ جموں و کشمیر میں خوف و ہراس کی فضا پیدا کرنے اور کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی جائز آواز کو دبانے کی مذموم کوشش ہے۔ ہزاروں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری اور انہیں عقوبت خانوں میں ڈالنا ایک ایسا عمل ہے جس سے نہ صرف ان کے اہل خانہ اذیت کا شکار ہیں بلکہ پوری کشمیری قوم میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔مشتاق احمد بٹ نے اقوام عالم اور جملہ انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور بھارتی ہندتوا حکومت کے ان تمام غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کو روکنے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق حل کرنے میں اپنی منصبی ذمہ داری نبھائیں۔مشتاق احمد بٹ نے خبردار کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں مزید تاخیر دنیا کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔ اس میں تاخیر سے خطے میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہر وقت منڈلاتا رہیگا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا ذمہ دار بھارت ہوگا۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر و پاکستان شاخ ایک بار پھر اپنے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ کشمیری عوام اپنی حق خود ارادیت کی جدوجہد ہر قیمت پر جاری رکھیں گے اور بھارتی جبر و استبداد کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کریں اور انہیں ان کا بنیادی حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کئی سال بعد بچے سمیت قتل
-
پہلی مرتبہ پاکستان کے بانڈز کی لین دین اضافی قیمت پر ہورہی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
-
پاکستان رواں برس قرضوں کی مد میں کتنی رقم ادا کرے گا گورنر اسٹیٹ بینک نے تفصیل بیان کردی
-
مزدوروں کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ، حکومت پنجاب کا تاریخی قدم
-
پنجاب بھر میں 1289 ٹریفک حادثات میں 18 افراد جاں بحق، 1490 زخمی
-
پنجاب میں ہزاروں سرپلس اساتذہ کے تبادلوں کا معاملہ
-
مزدورکی تنخواہ 37 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پرحکام سے جواب طلب
-
راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ، کورنگ نالے میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع
-
وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری سے ڈائریکٹر آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کی قیادت میں چینی کاروباری وفد کی ملاقات
-
میر صادق سنجرانی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ایرانی حکام نے راجے روتک تجارتی گزرگاہ کو دوبارہ کھول دیا
-
سینیٹرعرفان صدیقی کی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی لوک سبھا میں حالیہ تقریر پر شدید تنقید
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اربعین پر جانے والے زائرین کے لیے سفری مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.