
پاکستان بزنس فورم کا پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی، بھارتی کاروباری برادری سے بائیکاٹ کا اعلان، بھارت کو اب پاکستان کی سرزمین کے ذریعے تجارت میں 1140 ملین ڈالر کا نقصان ہوگا، احمد جواد
اتوار 27 اپریل 2025 12:20
(جاری ہے)
فورم کی سینئر نائب صدر آمنہ منور اعوان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
پہلگام واقعہ بھارتی مظالم کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے جو مقبوضہ کشمیر میں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے زیرِ قبضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں اور بھارت ان جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ چیف آرگنائزر چوہدری احمد جواد نے کہا کہ جب تک بھارت باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر مسائل حل نہیں کرتا، تب تک مکمل تجارتی بائیکاٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "پاکستان سب سے پہلے ہے" اور یہ ہمارا قومی فریضہ ہے۔ پاکستان بزنس فورم کے حکام نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید بتایا کہ اپریل 2024 سے جنوری 2025 کے درمیان بھارت نے پاکستان کو تقریباً 500 ملین ڈالر کی اشیا برآمد کیں جن میں ادویات، کیمیکلز، چینی اور آٹو پارٹس شامل ہیں جبکہ اسی عرصے میں بھارت کو پاکستان سے درآمدات صرف 0.42 ملین ڈالر رہیں۔ اسی طرح بھارت نے افغانستان سے زرعی اجناس کی مد میں سالانہ تقریباً 640 ملین ڈالر کی درآمدات کیں جو اب ٹرانزٹ کی بندش کے باعث متاثر ہوں گی۔ اس طرح مجموعی طور پر بھارت کو پاکستان کی سرزمین کے ذریعے تجارت نہ ہونے کی صورت میں 1140 ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.