Live Updates

حکومت پنجاب نے تحصیل حضرو کے دیہاتوں کے روڈ کے لیے تین کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

اتوار 27 اپریل 2025 16:30

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2025ء) حکومت پنجاب نے تحصیل حضرو پانچ دیہاتوں کے روڈ کی تعمیر کے لیے تین کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کر لی ۔

(جاری ہے)

سابق صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ نے تحصیل حضرو کے پانچ دیہاتوں جن میں لکوڑی عدل زئ ابابکر شامل ہیں موٹر وے تک روڈ تعمیر کی جائے گی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تحصیل حضرو کے پانچ دیہاتوں کے روڈ کی تعمیر کے لیے اڑھائی کروڑ اور ڈھوک شیر محمد کی تعمیر وترقی کے لیے پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کر لی ہے منصوبوں پر کام بہت جلد شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ بس زیادہ پنجاب مریم نواز شریف جس طرح صوبہ بھر کی ترقی کے لیے کوششیں ان کی خصوصی مہربانی سے تحصیل حضرو کے دور دراز علاقوں کی سڑکوں کے لیے پہلے بھی کروڑوں روپے منظور کیے تھے حالیہ ملنے والی گرانٹ سے پانچ دیہاتوں کے عوام کا درینہ مسئلہ حل ہوگا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی سیاست عوام کی خدمت کرنے کی سیاست ہے یہی وجہ ہے کہ ایک سال کے عرصے میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جس طرح ملک کو ترقی کی جانب کا گامزن کیا اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی حکومت پنجاب کی خصوصی فنڈ سے درجنوں دیہاتوں میں ترقیاتی کام کروائے گئے حالیہ گرانٹ کی وجہ سے چار دیہاتوں کے عوام کو اپنے گاؤں سے موٹروے تک سفر کی سہولیات میسر ہوں گی جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ شہید کرنا شجاع خانزادہ نے چھچھ کی ترقی کا جو خواب دیکھا تھا اس کو پورا کرنے کے لیے کوششوں سے زیادہ پنجاب کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے ہمیشہ تحصیل حضرو کے عوام کے ساتھ محبتوں کا ثبوت دیا یہی وجہ ہے کہ اج تحصیل حضرو میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے عوامی حلقوں نے گرانٹ منظور کروانے پر جہانگیر خانزادہ کو خراج تحسین پیش کی ہے۔

\378
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات