Live Updates

پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ندیم احمد خان

انڈیا سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے، انڈیا نے اگر پانی بند کیا تو نہروں میں پانی کی جگہ خون بہے گا،عامر قاضی/ملک ایاز

اتوار 27 اپریل 2025 17:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء) آل کراچی پلاسٹک بیگز مینوفیکچرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس سائٹ ایریا میں منعقد ہوا۔جس میں ایسوسی ایشن کے ممبران، فیکٹری مالکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آل کراچی پلاسٹک بیگز مینو فیکچرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں نائب صدر عامر قاضی، جنرل سیکرٹری ملک ایاز، جوائنٹ سیکرٹری نعیم جدون، محمد یاسین، شہریار خان، فائنانس سیکرٹری مرشد چوہان، فہیم پریس سیکرٹری ساجد بیلی و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاک فوج سے اةار یکجہتی کی قرارداد پاس کی گئی۔ صدر ندیم احمد خان نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فوج ہماری شان اور پہچان ہیں، مودی سرکار کی گیدڑ بھپکیاں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

(جاری ہے)

پلاسٹک بیگ ایسوسی ایشن کا ہر ممبر اور پچیس کروڑ عوام مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے۔ انڈیا سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کرے۔ جنگ کی دھمکی دینے والے ابھی نندن کو نہ بھولیں۔ عالمی ادارے انڈیا کی دھمکیوں اورجھوٹے الزامات کا نوٹس لیں۔ پاکستان اور انڈیا ایٹمی قوت ہیں ، خطے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی۔ انڈیا نے اگر پانی بند کیا تو نہروں میں پانی کی جگہ خون بہے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات