Live Updates

بلدیاتی ملازمین ،منتخب نمائندے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھارت کے جنگی جنون کا مقابلہ کریں گے،سجن یونین

عالمی دنیا بھارت کی شر انگیزی کا نوٹس لیکر پاکستان کا پانی بحال کروائیں، کراچی کے بلدیاتی ملازمین اور منتخب نمائندوں کا مطالبہ

اتوار 27 اپریل 2025 17:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)سجن یونین کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ ٹاونز میونسپل کارپوریشنز کے رہنماؤں راجہ عاصم شہزاد، عمران علی، عباس احمد، ریحان قاضی، عبدالوسام، مزمل شاہ اور دیگر نے کہا ہے کہ عالمی دنیا بھارت کی شر انگیزی جعلی آپریشن اور اس کے نتیجے میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے پاکستان کا پانی بند کرنے اور جنگی جنون کا فوری نوٹس لے ورنہ دنیا اٹیمی جنگ کی تباہی کا شکار ہوجائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی عوام کی طرح بلدیاتی ملازمین بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انیوں نے کراچی کی مختلف ٹاونز کارپوریشنز کی جانب سے منعقدہ پاکستان زندہ باد ریلیز میں شرکت کے دورا ن کیا۔ انہوں نے کراچی بھر کے منتخب بلدیاتی سربراہوں اور نمائندوں کو پاکستان زندہ باد ریلیز کے انعقاد پر مبارکبا د پیش کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات