Live Updates

بھارت اپنی ناکامی کا الزام پاکستان پر مت ڈالے، پہلگام واقعہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آنیوالا دلخراش و افسوسناک واقعہ ہے،چودھری جعفراقبال

عوام جذبہ حب الوطنی ، ملکی مفاد اورپاکستان کی سلامتی کیلئے سپہ سالارو اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں،بیگم عشرت اشرف

اتوار 27 اپریل 2025 18:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2025ء)مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما و سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی و سینیٹر چودھری محمد جعفراقبال نے کہاہے کہ بھارت اپنی سیکورٹی ناکامی کا الزام پاکستان پر مت ڈالے،پہلگام واقعہ مقبوضہ کشمیر میں پیش آنے والا دلخراش وافسوسناک ہے، تاہم یہ واقعہ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وجبر کی اصل وجہ سے غافل نہیں کرسکتا،بھارت کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حق خودارادیت دے ،پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کا خواہاں ہے ،پاکستانی قوم نے امن کیلئے قربانیاں دیں۔

مسلم لیگ(ن)کی رکن صوبائی اسمبلی بیگم عشرت اشرف نے کہاکہ اگر بھارت کو پاکستان پر حملہ کرنے یا پاکستان سے مقابلہ کرنے کا شوق ہے تو وہ اپناشوق پورا کرلے،پاکستان کی25کروڑ عوام جذبہ حب الوطنی ، ملکی مفاد اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی کیلئے جہاد اور سپہ سالارو اپنے فوجی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما ئوںنے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان مخالف جھوٹے، بے بنیاد اور اشتعال انگیز پروپیگنڈے کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ بھارت ہر بار کی طرح ایک داخلی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستان کو مورود الزام ٹھہرانابند کرے، یہ طرز عمل خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم سازش ہے، پاکستان پرامن ملک ہے اور ہمیشہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کاکردارادا کرتارہاہے، ہماری مسلح افواج و سیکورٹی اداروں نے قربانیاں دیگر دہشتگردی جیسے ناسور کا قلع قمع کرتے ہوئے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا، دنیا پاکستان کی امن کوششوں کی معترف ہے قوم کا ہر فرد اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات