Live Updates

پورا شہر اِس وقت لوڈ شیڈنگ کے نام پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کے الیکٹرک کے منظم ظلم کا شکار ہے، اراکینِ صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم

پیر 28 اپریل 2025 18:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے شہر قائد میں بجلی کی بدترین بندش پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے موسم گرما کے آغاز سے ہی اپنے تیور عیاں کرنے شروع کردیئے ہیں 16 گھنٹوں سے زائد بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو شدید ذہنی جسمانی اذیت کا شکار کردیا ہے، سرجانی منگھوپیر اورنگی نارتھ کراچی ناظم آباد پاک کالونی بلدیہ ٹان برنس روڈ لیاقت آباد محمود آباد گلشن اِقبال گلستان جوہر شاہ فیصل ملیر لانڈھی کورنگی غرض پورا شہر اِس وقت لوڈ شیڈنگ کے نام پر اعلانیہ اور غیر اعلانیہ منظم ظلم کا شکار ہے، اراکینِ صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک بوڑھے بچے مریض کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایک ہی لاٹھی سے سب کو ہانکنے کی اپنی دیرینہ روِش پر بہت ڈھٹائی سے کاربند ہے کیا معاشی دارالخلافہ کے باسیوں کو ترسیلی نظام پر قابض ادارے کے پاس گروی رکھا ہوا ہی حق پرست ارکانِ صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت فی الفور کراچی کے شہریوں پر کے الیکٹرک کے ظلم کو روکنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات