Live Updates

ملی رکشہ یونین کابھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 28 اپریل 2025 23:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2025ء) ملی رکشہ یونین پنجاب کے زیر اہتمام ریلوے اسٹیشن پر بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے لیے احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاج میں رکشہ ڈرائیورز کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ رکشہ ڈرائیورز نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے۔

مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید نعرے لگاتے ہوئے بھارتی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ملی رکشہ یونین پنجاب کے صدر، رانا شمشاد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن کی حرمت پر کٹ مرنے کے لیے تیار ہے۔ بھارتی جارحیت کا ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر محاذ پر اپنی افواج کا بھرپور ساتھ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات