Live Updates

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کی بھارتی دھمکی کے خلاف اورپاکستان کے حق میں ریلی

پیر 28 اپریل 2025 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2025ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے سندھ طاس معاہدہ 1960کی منسوخی کی بھارتی دھمکی کے خلاف اورپاکستان کے حق میں ریلی نکالی ۔ڈاکٹر مجیب صحرائی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر بھارتی جھوٹے الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس ایسے جھوٹے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ بھارت دنیا میں تنہا ہو گیا ہے۔

ریلی کا آغاز یونیورسٹی کی عمارت سے ہوااورآئی ٹی کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور روزانہ بے گناہ کشمیریوں کو شہید کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کی منافقت جان چکی ہے اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ عالمی برادری بھارت کی پاکستان کے ساتھ دشمنی اور سندھ طاس معاہدے کی منسوخی پر ان کی مذمت کرے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ بھارت کی آبی بلیک میلنگ پاکستان کے ساتھ دشمنی ہے اس لیے ہم اس کی شدیدالفاظ مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی روکنا بھارت کا جنگی عمل ہے، اس لیے ہم اپنی حکومت پاکستان اور اپنی مسلح افواج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کے دوران ہم سب اپنے ملک کی حفاظت کریں گے۔ریلی میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، مختلف شعبہ جات کے چیئرپرسنز، مختلف انتظامی شعبوں کے سربراہان، فیکلٹی، افسران و دیگر ملازمین اور طلباء نے شرکت کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات