Live Updates

وزیردفاع خواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کر دیا گیا

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کر دیا گیا ہے، یہ ہمارے بیانئیے کے سچ کی فتح ہے، وزیردفاع خواجہ آصف کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 اپریل 2025 21:03

وزیردفاع خواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کر ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 28 اپریل 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ انڈیا کی درخواست پر بلاک کر دیا گیا ہے، یہ ہمارے بیانئیے کے سچ کی فتح ہے۔ اس سے قبل وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سرحد پار کرنے یا جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، جو اقدامات لینے چاہئئے تھے وہ اقدامات لے لئے گئے ہیں، تینوں مسلح افواج ملک کی سلامتی کیلئے مکمل تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کوششیں کررہے ہیں کہ خطرہ ٹل جائے، دو چار دن کچھ ہونا ہوا تو جائے گا ورنہ خطرہ ٹل جائے گا۔ مزید برآں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت تمام سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے ، اگر بھارت نے کوئی اشتعال انگیز قدم اٹھایا تو پاکستان سختی سے جواب دے گا۔ وزیر دفاع نے پیش گوئی کی کہ بھارت کے حالیہ ڈرامے کے پیچھے کی حقیقت آنے والے دنوں میں بے نقاب ہو جائے گی، بھارتی وزیر اعظم مودی خود اس جال میں پھنس گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگربھارت واقعات کے اپنے موقف پر یقین رکھتا ہے تو اسے بین الاقوامی برادری کو آزادانہ تحقیقات کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسی دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات