Live Updates

امت مسلمہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے علما کرام بھی اپنا کردار ادا کریں،شہبازقادری

دینی تعلیمات پر عمل پیرا رہ کر عالم اسلام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں،مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں زور پکڑ رہی ہیں،جنرل سیکرٹری سنی تحریک کراچی ڈویژن

پیر 28 اپریل 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2025ء)قادری ہائوس میں پاکستان سنی تحریک علما بورڈ کا اجلاس جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن شہباز قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجیتی کی گئی۔منعقدہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کی شدید مذمت کی گئی۔علمائے بورڈ کے اجلاس میں علامہ ناصر حسین شاہ ڈاکٹر علامہ فیروز الدین رحمانی مولانا سید عمر عمران مولانا محمد یاسر رضا مولانا عبداللہ علی غفاری مولانا محمد سرفراز قادری مولانا عبدالقدیر قادری مولانا محمد ابراہیم چشتی مولانا فیصل قادری مولانا راشد رحیمی قادری شاہ حسین الدین رحمانی پاکستان سنی تحریک رابطہ کمیٹی رکن حاجی شکیل قادری معراج قادری و دیگر علما کرام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری شہباز رضا قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے علما کرام کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ہمیشہ کی طرح امت مسلمہ اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے علما کرام بھی اپنا کردار ادا کریں۔فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے پوری دنیا جانتی ہے مگر اسرائیل اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کوئی آواز اٹھانے کے لیے تیار نہیں ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم اقوام متحدہ او آئی سی کی خاموشی دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ بھی اس سازش کا حصہ ہیں۔اسرائیل نے جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی مگر کسی نے بھی اس کو نہیں روکا۔شہباز قادری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت جو سازشیں کر رہا ہے وہ پوری دنیا کو نظر آرہی ہیں۔بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر جھوٹے الزامات لگا کر پاکستان کی ساخت خراب کرنے کی کوششیں کی ہیں۔

بھارت پوری دنیا کا امن خراب کرنا چاہ رہا ہے۔پوری امت مسلمہ کو اپنے دفاع کے لیے خود اقدامات کرنے ہوں گے۔دینی تعلیمات پر عمل پیرا رہ کر عالم اسلام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ہونے میں ہے۔جب پوری امت مسلمہ قرانی احکامات پر عمل پیرا ہوگی تو ہمارا کوئی بھی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کی سازشیں زور پکڑ رہی ہیں۔اسلام کے دشمنوں نے فتنہ و فساد کے ذریعے مسلمانوں کو آپس میں دور کر دیا اور مسلمانوں نے اپنی یکجہتی اور یگانگت کھو دی اور بہت نقصان اٹھایا۔

امت مسلمہ کے قرآن و سنت پر عمل پیرا ہونے ہم اللہ تعالی کے پسندیدہ بندوں میں شامل ہو جائیں گے۔ ہماری تاریخ اس امر کی گواہ ہے۔اب بھی وقت ہے کہ ہم قرآنی احکامات پر عمل پیرا ہوجائیں۔اجلاس کے اختتام پر پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت ملک و قوم کی سلامتی فلسطین غزہ اور کشمیر کے مسلمانوں کے لیے دعا بھی کی گئی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات