
مشترکہ مفادات کونسل نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کا منصوبہ مسترد کردیا
جب تک صوبوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے نہیں ہوتا وفاقی حکومت نئی نہروں کی تعمیر آگے نہیں بڑھائے گی، اجلاس کا اعلامیہ صوبائی وزرائے اعلیٰ کا بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف وفاقی حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کا عزم سی سی آئی کا سینیٹ میں بھارتی غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی بھرپور حمایت کا اعلان
پیر 28 اپریل 2025 23:15
(جاری ہے)
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کا 52واں اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کی شدید مذمت اور نئی نہروں کی تعمیر پر اہم فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سی سی آئی نے فیصلہ کیا کہ باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہریں نہیں بنائی جائیں گی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ جب تک صوبوں کے درمیان مکمل اتفاق رائے نہیں ہوتا وفاقی حکومت نئی نہروں کی تعمیر آگے نہیں بڑھائے گی۔اجلاس میں تمام صوبوں کو شامل کرتے ہوئے زرعی پالیسی اور پانی کے انتظام کے بنیادی ڈھانچے کیلئے طویل المدتی متفقہ روڈ میپ تیار کرنے پر زور دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ تمام صوبوں کے پانی کے حقوق 1991کے پانی کی تقسیم کے معاہدے اور واٹر پالیسی 2018کے تحت محفوظ ہیں۔اجلاس میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے یکطرفہ، غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی بھرپور مذمت کی گئی۔سی سی آئی نے قومی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ممکنہ بھارتی جارحیت اور مس ایڈونچر کے تناظر میں پوری قوم کیلئے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان ایک پرامن اور ذمہ دار ملک ہے، لیکن اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ نے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف وفاقی حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔سی سی آئی نے سینیٹ میں بھارتی غیر قانونی اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی بھی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔قبل ازیں، مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل نے کینال منصوبہ مسترد کر دیا، ہر صوبے کو اس کے حصے کا پانی دیا جائیگا، صوبوں کے مسائل پر بیٹھ کر بات کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ دسویں اور گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی)ایوارڈ کا ایک آئینی مسئلہ ہے، وہ حل ہوگا لیکن رویژن ہو رہی ہے، حق اب دیا جائے گا، دوسرا اے جی این قاضی فارمولے کے مطابق خالص ہائیڈل منافع کے معاملے کو بھی جون میں ہونے والے دوسرے ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ایجنڈے میں آنے کا مطلب یہی ہے کہ وہ ہمارا ایسا حق ہے کہ وہ بھی ہم حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے بعد تمباکو بطور زراعت ہمیں نہیں دیا گیا، یہ ایک کیش کراپ ہے، اس کا حق بھی ہمارے صوبے کو دیا جائے گا، میں سمجھتا ہوں کہ آج کی بہت بڑی کامیابی ہے، اس سے ہمارے صوبے کو 100ارب روپے کا فائدہ ہوگا، یہ آئینی حق ہے، جو ہمیں نہیں ملا تھا، فیصلہ ہو گیا ہے کہ اب وہ سی سی آئی کے ایجنڈے پر آئے گا اورا ہمارا حق ملے گا۔
مزید قومی خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس
-
محکمہ سکولزایجوکیشن نے بہتر سہولیات دینے کے لیے 90 ارب روپے مانگ لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.