Live Updates

پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کے حقوق کی حقیقی ضامن ہے ،نوید بھٹی

کینالز منصوبے کو ختم کرانا صدر زرداری ،بلاول اور فریال تالپور کی تاریخی فتح ہے،رہنما پی پی

منگل 29 اپریل 2025 17:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن نے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے دریائے سندھ پر نئے کینالز کی تعمیر کے منصوبے کو ختم کرنے کو پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ وہ سندھ کے عوام کے حقوق کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار نہیں ۔

پیپلزپارٹی واضح کردیا تھا کہ اگر یہ منصوبہ ختم نہیں کیا گیا تو وہ وفاقی حکومت کی حمایت واپس لے لی گی ۔اپنے جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے منصوبے کو ختم کیا جانا پورے سندھ کی فتح ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے اس منصوبے کے خلاف بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں بھرپور جدوجہد کی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام کا موقف جس جرات مندانہ انداز میں وفاق کے سامنے پیش کیا اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہی عوام کے حقیقی نمائندے ہیں جو اصولوں پر کبھی سودے بازی نہیں کرتے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ کچھ لوگوں نے کینالوں کے معاملے پر سیاست کرنے کی کوشش کی ۔صدر زرداری ،بلاول بھٹو اور فریال تالپور کی داشمندانہ قیادت میں پیپلزپارٹی ان سیاسی شعبدہ بازوں کی حقیقت عوام کے سامنے کھول کر رکھ دی ہے ۔یہ سیاسی عناصر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کے موقف کو اضح کردیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت مجبور ہوئی کہ اس منصوبے کو واپس لے ۔

نوید بھٹی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپورر پیپلزپارٹی کی تمام قیادت اور سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کا محور عوام کے حقوق کا تحفظ ہے اور آئندہ بھی اگر صوبے کے مفاد کے خلاف کوئی فیصلہ آیا تو پیپلزپارٹی کی قیادت اسی طرح اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوجائے گی ۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات