Live Updates

فالس فلیگ آپریشن ہندوستان کا پرانا وطیرہ ، پہلگام ایک بہانہ، سندھ طاس معاہدہ اصل نشانہ، عوا می رائے

منگل 29 اپریل 2025 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اپریل2025ء) حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر عوام کا کہنا ہے فالس فلیگ آپریشن ہندوستان کا پرانا وطیرہ ہے ۔ پہلگام ایک بہانہ ہے سندھ طاس معاہدہ اصل نشانہ ہے۔ پاک بھارت کشیدگی پر شہریوں کا کہنا ہے کہ بطور مسلمان جہاد ہم پر فرض ہے اور ہم اسکے لئے تیار ہیں۔ بھارت کو پہلے پاکستانی عوام سے نمٹنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

عوام اپنے آرمی چیف کے شانہ بشانہ ہیں اور اٴْن کی آواز پر لبیک کے منتظر ہیں - شہری کہتے ہیں پہلگام میں ہندوستان کی اپنی فوج ملوث ہے شواہد سے ظاہر ہو رہا ہے -ہندوستان 2019 میں بھی شوق پورا کر چکا ہے نتیجہ رسوائی اور ناکامی تھا ۔ ہندوستان کی فوج ہندوستان کی نہیں مودی اور بی جے پی کی ذاتی فوج ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے۔ گلگت سے لے کر کراچی تک ہندو ہوں یا اور کوئی اقلیتیں سب پاکستان کے لئے تیار ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات