Live Updates

سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی چھ متنازعہ کینال منصوبوں کے خاتمے پربلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد

منگل 29 اپریل 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)کراچی سندھ کے وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکو و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے چھ متنازعہ کینال منصوبوں کے خاتمے پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس فیصلے کو سندھ کے عوام اور پورے پاکستان کے لیے ایک "تاریخی کامیابی" قرار دیا۔

سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کونسل آف کامن انٹرسٹ (سی سی آئی) اجلاس میں سندھ کے عوام کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ کر اپنا وعدہ نبھایا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سندھ کے عوام کی جائز تشویش سے بخوبی آگاہ تھے اور ان کے احساسات کی مکمل ترجمانی کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جمہوری راستہ اختیار کیا ہے۔

دریائے سندھ سے متنازعہ کینال منصوبوں کی منسوخی ایک ایسا سنگِ میل ہے جو بلاول بھٹو زرداری کی انتھک جدوجہد کا مظہر ہے۔ سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے سندھ کے مقف کی حمایت کی۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ دریائے سندھ پر کسی نئے کینال کی تعمیر صوبوں کی باہمی رضامندی کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات