Live Updates

پاکستان کی امن پسندی کو بھارت ہماری کمزوری سمجھ رہا ہے،طارق مدنی

بھارت نے پہلگام واقعہ کو عذر بنا کر اپنے دیرینہ خبث باطن کا مظاہرہ کیا،سربراہ امن کونسل

منگل 29 اپریل 2025 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن پسندی کو بھارت ہماری کمزوری سمجھ رہا ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پانی کے بین الاقوامی سطح پر کئے گئے معاہدے کو خود ساختہ طور پر ختم کرنے کی بات کی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں مذہبی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پہلگام (مقبوضہ کشمیر)کے واقع پر جو شدت اختیار کی گئی وہ غیر معمولی ہے اور جو اقدامات کے گئے وہ اشتعال انگیز ہیں جبکہ پاکستان نے اس واقع کی مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ حقیقی معنوں میں تو دہشت گردی سے پاکستان متاثر ہے جس کے جوان شہادت قبول کر کے دہشت گردی پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں دراصل بھارت نے پہلگام واقعہ کو عذر بنا کر اپنے دیرینہ خبث باطن کا مظاہرہ کیا ہے اور انتہا پسندی کا راستہ اختیار کیا ہے کہ کسی بھی ثبوت کے بغیر متاثرین کی شناخت سے بھی پہلے نہ صرف پاکستان پر الزام دھر دیا بلکہ ایسے اقدامات کا اعلان کیا جن کی وجہ سے خطے میں ہنگامی صورت حال بن گئی اور پاکستان کو بھی جوابی انتظامات اور موقف کی ضرورت پڑ گئی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات