Live Updates

پاکستان اور آزادکشمیر کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،چوہدری محمد یاسین

بھارت کا کشمیر پرحملہ گیڈر بھبکیوں کے مترادف ،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو

بدھ 30 اپریل 2025 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور آزادکشمیر کادفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔بھارت کا کشمیر پرحملہ گیڈر بھبکیوں کے مترادف ہے۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا ۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیا د ہی مسئلہ کشمیر کی بنیاد پر رکھی ۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ تحریک آزادی کشمیر ،استحکام پاکستان اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے قربانیاں دی ۔ دو ایٹمی طاقتیں تناؤ کی حالت میں آمنے سامنے کھڑی ہیں چنانچہ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا۔ان حالات میں کشمیر کی آزادی کاحل بھی نکالاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

بھارت بامعنی مذاکرات جاری رکھتا تو بہت سے متنازعہ مسائل حل ہو سکتے تھے،۔سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جاسکتا، معاہدے میں لکھا ہے کہ اسے ختم کرنا ہے تو اتفاق رائے سے ہو گا، پانی 24 کروڑ پاکستانیوں کی لائف لائن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اگر حملہ کرنے کی کوشش کی تو اینٹ سے اینٹ بجا دینگے۔اس وقت کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں اور اس مقصد کے حصول کیلئے لاکھوں کشمیری اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرچکے ہیں اور وہ وقت دورنہیں جب کشمیریوں کی دی ہوئی قربانیاں رنگ لائیں گے اور شہداء کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔

چوہدری محمد یاسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان پوری قوت استعمال کرنے کے باوجود تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا۔پہلگام واقعہ کی آر میں ہندوستان ایسے اقدامات کررہا ہے جو خطے کو جنگ کی طرف دھکیل دے گا۔ہندوستان طویل عرصہ سے پاکستان پر آبی جارحیت کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔پاکستان کی سیکیورٹی کونسل اور سلامتی کونسل نے جرات مندانہ اور دانشمدانہ فیصلے کیے ہیں جو قابل قدر اور قابل تحسین ہیں۔پاکستانی قیادت نے جرات مندانہ فیصلے کیے ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات