Live Updates

گورنر خیبر پختونخوا نے صوبہ بچائو مہم کا اعلان کردیا

بہت جلد صوبہ بچاؤ مہم کا آغاز کروں گا جن کے ساتھ صوبے میں ظلم اور زیادتی ہو رہی ہیں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا ،انڈیا نے کوئی حرکت کی تو منہ توڑ جواب دینگے ،بھارت نے ماضی میں بھی ایسی حرکات کی لیکن منہ کی کھانی پڑی ،ہم نے ایٹم بم شادیوں کے لئے نہیں رکھے ،ایسا جواب دینگے کہ بھارت یاد رکھے گا،فیصل کریم کنڈی

بدھ 30 اپریل 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبہ بچائو مہم کا اعلان کردیا ۔ بہت جلد صوبہ بچاؤ مہم کا آغاز کروں گا جن کے ساتھ صوبے میں ظلم اور زیادتی ہو رہی ہیں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا ،انڈیا نے کوئی حرکت کی تو منہ توڑ جواب دینگے ،بھارت نے ماضی میں بھی ایسی حرکات کی لیکن منہ کی کھانی پڑی ،ہم نے ایٹم بم شادیوں کے لئے نہیں رکھے ،ایسا جواب دینگے کہ بھارت یاد رکھے گا۔

(جاری ہے)

پشاور میں فارما انٹر نیشنل نمائش میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ بہت جلد صوبہ بچاؤ مہم کا آغاز کروں گاجن کے ساتھ صوبے میں ظلم اور زیادتی ہو رہی ہیں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا ،بیزنس کمیونٹی نے وعدہ کیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر ایسی سرگرمیاں کریں گے ،مقابلے ہوں گے تو دو نمبر صنعت پیچھے جائے گی ،اچھی بات ہے کہ ہمارے وزیر خزانہ یہاں آئے تھے ،سپیکر پارلیمنٹ کا جرگہ بنائے تاکہ خیبرپختونخوا کی بجلی پر بات ہوجائے ،سب سے سستی بجلی اور گیس خیبرپختونخوا دیتا ہے ،واپڈا میں 14 ہزار سیٹیں خالی ہیں ،واپڈا میں 24 ہزار سیٹیں ہیں ،خیبرپختونخوا کو دس ہزار ملازمین پر چلایا جارہا ہے ،سندھ طاس معاہدے پر پیپلز پارٹی انٹرنیشنل فورم پر جائے گی ،انڈیا میں لوگ مودی کو بوچر آف گجرات کہتے ہیں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات