Live Updates

بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، خطے میں امن کیلئے پاکستان سے مل کر کام کرے، امریکی وزیر خارجہ

مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہیں، امریکی وزیر خارجہ کی بھارتی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 1 مئی 2025 10:46

بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، خطے میں امن کیلئے پاکستان ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم مئی 2025)امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو کا کہنا ہے کہ بھارت کشیدگی کمی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، خطے میں امن کیلئے پاکستان سے تعاون کرے، امریکی وزیر خارجہ کی بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں جنوبی ایشیا میں امن اور سیکیورٹی برقرار رکھنے کا کہا،مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ پر کشیدگی میں کمی کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام پہلگام حملے کی تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب جے شنکر سے رابطہ کرکے خطے کی کشیدہ صورتحال میں کمی لانے پر زور دیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فونک رابطے میں پہلگام حملے میں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

امریکہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور جنوبی ایشیا میں امن اور سلامتی برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرے اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کو برقرار رکھے۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور جنوبی ایشیا میں امن اور سیکیورٹی برقرار رکھنے پر تبادلہ خیال کیا۔مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماو¿ں کی بات چیت پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بیان میں کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کے ساتھ تعاون کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیا اور پہلگام واقعہ پراظہار افسوس بھی کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی نہ بڑھائیں۔دونوں ممالک مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں۔

امریکہ نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کا مشورہ دیاتھا۔پاک بھارت مسئلے پر دیگر ممالک کے رہنماوں سے بھی رابطہ کریں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور بھارت دونوں سے رابطہ کیا جا رہا تھا اور ان سے کہا جارہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔پاک بھارت میں بڑھتے تناو پر گہری نظر تھی۔

ٹرمپ انتظامیہ دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں حکومتوں کو کشیدگی کم کرنے کا کہا گیاتھا۔امریکہ کی پہلگام میں پیش آنے والے واقعہ پر نظرہے۔ دنیا پاکستان اور بھارت کی صورتحال کو دیکھ رہی تھی۔انہوں نے کہا تھاکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان اور بھارت کے وزرا خارجہ سے آج یا کل بات کریں گے۔ وہ دیگر قومی رہنماوں اور وزرا خارجہ کی بھی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ وہ بھی اس مسئلہ پر پاکستان اور بھارت سے رابطہ کریں۔امریکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے نہ صرف وزیر خارجہ کی سطح پر بلکہ کئی سطح پر رابطہ ہے اور فریقوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل نکالیں کیونکہ دنیا یہ صورتحال دیکھ رہی تھی۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات