Live Updates

مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، سندھو کو بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے

سندھو صرف دریا نہیں ہماری تاریخ اور ثقافت کا حصہ ہے، مودی کوکہا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر سندھو پر جو حملہ کرے گا وہ جنگ کیلئے تیار ہوجائے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 مئی 2025 22:23

مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، سندھو کو بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں ..
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔یکم مئی 2025ء ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، سندھو کو بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،سندھو صرف دریا نہیں ہماری تاریخ اور ثقافت کا حصہ ہے، مودی کوکہا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر سندھو پر جو حملہ کرے گا وہ جنگ کیلئے تیار ہوجائے۔

انہوں نے میر پور خاص میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم کے دوران کافی سازشیں چل رہی تھیں، میرپور خاص کے عوام وفاداری کے ساتھ پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے رہے، کچھ لوگ چاہ رہے تھے کہ پیپلزپارٹی کے نمائندے کو دھاندلی سے شکست دلوائیں۔ مزدوروں، زرعی کسانوں، طلبہ کے حقوق ہوں پیپلزپارٹی تحفظ کرے گی۔ جیسے ہی حکومت بنی سازشیں عناصر مسلسل مخالف کرتے آرہے ہیں، ہم نے عوام کی جدوجہد سے آمروں کو شکست اور جمہوریت کو بحال کیا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی اصولوں کیلئے لڑتی آرہی ہے اور لڑتی رہے گی۔ سابق حکومت کے دورمیں نہروں کا فیصلہ لیا گیا، دوسرا ارسا نے غیرقانونی فیصلہ کیا کہ دریائے سندھ میں اتنا پانی ہے کہ 6نہریں بنائی جائیں۔ پیپلزپارٹی کے پاس اتنی اکثریت ہے کہ کسی کا بھی راستہ روک سکتا ہوں، ہمارے پاس اتنی اکثریت ہے کہ ہم نے ان کے فیصلے روک کر دکھایا۔ سیاسی یتمیوں نے نہروں کے معاملے پر صدر زرداری پر آواز اٹھائی، سندھو کو بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے، مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، سندھو صرف دریا نہیں ہماری تاریخ اور ثقافت کا حصہ ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد مودی نے اعلان کیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کو نہیں مانتے ، ہم ان کے اس فیصلے کو ہی نہیں مانتے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کوکہا تھا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر سندھو پر جو حملہ کرے گا وہ جنگ کیلئے تیار ہوجائے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات