
توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی انٹیگریٹڈ جنریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان کے اجلاس میں دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت
جمعرات 1 مئی 2025 17:57

(جاری ہے)
وزیراعظم نے ملک میں توانائی کی پیداوار اور پانی کے وافر ذخیرے کا موثر نظام قائم کرنے کے لیے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل میں کسی بھی قسم کی تاخیر نا قابل قبول ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں عنقریب بجلی کی پیداوار کے لیے فری مارکیٹ قائم کی جائے گی،مارکیٹ کے قیام سے مسابقتی بنیاد پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو گی جو کہ بجلی کی پائیدار فراہمی اور نرخوں میں مزید کمی کا باعث بنے گی۔اجلاس میں وزیراعظم کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر جب آئی جی سی ای پی کا دوبارہ جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، وزارت توانائی نے دن رات محنت کرنے کے بعد اس کو زمینی حقائق اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق دوبارہ تیار کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اگلے دس سالوں کے لیے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں مسابقتی بولی اور کم ترین قیمت پر بجلی کی فروخت کے لیے راہ ہموار کی گئی ہے،کل 7967 میگا واٹ کے مہنگے منصوبوں کو بجلی کی پیدوار کے منصوبے(آئی جی سی ای پی) سے نکالا جا رہا ہے،بجلی کی پیداوار کے منصوبوں کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جا رہا ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مہنگے منصوبوں کو پلان سے نکالنے اور منصوبوں کی تکمیل کی تاریخوں میں ردوبدل سے مجموعی طور پر 17 ارب ڈالر (4743 ارب روپے )کی بچت ہوگی،بجلی کی پیداوار کے لیے مقامی ذخائر اور شمسی، نیوکلیئر اور پن بجلی جیسے متبادل ذرائع کو درآمدی ایندھن پر ترجیح دی جائے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس حکمت عملی سے زر مبادلہ کے ذخائر میں کئی ارب ڈالر کی بچت ہو گی،حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری اور بجلی بنانے والی کمپنیوں کو کپیسٹی پیمنٹ رفتہ رفتہ ترک کر دی جائیں گی۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کو ملک کیلئے 4743 ارب روپے کی بچت کو سراہا اور اس کو ایک اور تاریخی کامیابی قرار دیا۔اجلاس میں وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ،وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں
-
"ہم بڑے ملک کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے، ہم امن چاہتے ہیں"
-
آئندہ بجٹ میں ڈیری ملک، ادویات اور اسٹیشنری پر ٹیکس میں رعایت دینے کی تجویز سامنے آگئی
-
غزہ پٹی میں بھوک کا بحران سنگین تر، خوراک کے لیے لوٹ مار
-
مودی اپنی سخت گیر پالیسیوں کے قیدی بن چکے ہیں، سمترا بوس
-
وزیراعلی مریم نواز کا محنت کشوں کیلئے اپنی نوعیت کا پہلا 200بیڈ کا جدید ترین کارڈیک سٹی بنانےکا اعلان
-
25 سال سے انجینئرڈ انتخابات قومی سلامتی اورجمہوریت کیلئے انتہائی مہلک ثابت ہوئے ہیں
-
لیبر پین سے لیبر ڈے تک، گھریلو خواتین کی بلامعاوضہ محنت
-
کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے ممکنہ امیدوار شخصیات
-
پنجاب ایمرجنسی سروس نے 206,685ایمرجنسی متاثرین کوماہ اپریل کے دوران ریسکیو سروسز فراہم کیں
-
یروشلم کے قریب لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری
-
پاک بھارت کشیدگی: یورپی یونین کہاں کھڑی ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.